Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنَّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَ مَنْ اَحَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جس نے میری سنَّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنَّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سنَّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
”ریٹ (Rate)کم کروانا“ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اللہ پاک اس شخص پر رحم فرمائے جو بیچنے اور خریدنے میں آسانی کرے۔([2])
اے عاشقانِ رسول !کوئی بھی چیز خریدتے وقت قیمت کم کروانا سنّت ہے۔([3]) * اعلی حضرت، امام اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: بھاؤ(یعنی Rateمیں کمی) کے لئے حجّت (یعنی بحث و تکرار) کرنا بہتر ہے بلکہ سنّت ہے([4]) * ایک بار حضرت سُوَیْد بن قَیْس رَضِیَ اللہ عنہ کپڑا لے کر مکہ مکرمہ آئے تو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان سے کچھ کپڑے خریدے۔ حضرت سُوَیْد بن قَیْس فرماتے ہیں: رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہم سے قیمت