اعتِکاف کی فضیلت / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

دعوت اسلامی 

اعتکاف اور دعوت اسلامی

ماہنامہ شعبان المعظم 1439

اعتِکاف کی فضیلت اعتکاف بہت ہی قدیم اور  انتہائی اَہمیّت کی حامل عبادت  ہے۔ اس کی اَہمیّت کا اندازہ ااس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مرتبہ پیارے آقا ، مدینے والے مصطَفٰے   صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   نے رَمَضان پاک کاپورامہینا اعتِکاف فرمایاہے اور آخِری دس دن کابَہت زیادہ اہتِمام تھا یہاں تک کہ ایک بار کسی خاص عُذْرکے تَحت “ آپ   صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   رَمَضانُ الْمبارَک میں اعتِکاف نہ کرسکے توشَوّالُ الْمکرَّم کے آخِری عَشرہ میں اعتِکاف فرمایا۔ “ (بخاری ، 1 / 671 ، حدیث : 2031 ) ایک مرتبہ سفرکی وَجہ سے آپ   صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کا اعتِکاف رہ گیاتواگلے رَمَضان شریف میں بیس دن کااعتِکاف فرمایا۔ (ترمذی ، 2 / 212 ، حدیث : 803)

دعوتِ اسلامی اور سنّتِ اعتکاف میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رَمَضانُ الْمبارک میں  لاکھوں لاکھ مسلمان اعتکاف کی سنّت پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں بھی اس سنّت کی ادائیگی بڑے اہتمام سے ہوتی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ دعوتِ اسلامی میں اجتماعی اعتکاف کرنے کے کیا کہنے! اس میں  نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تَحِیَّۃُّ الْوُضُو ، تَحِیَّۃُّ الْمَسْجِد ، تَہَجُّد ، اِشراق ، چاشت ، اَوَّابِین ، صلوٰۃُ التّوبہ اور صلوٰۃُ التَّسبیح  کی  بھی سعادت حاصل ہو گی ، علمِ دین ، وضو ، غسل ، نماز اور دیگر ضَروری احکام سیکھنے نیز سنتیں اور دعائیں بھی یاد کرنے کا موقع ملے گا ، زَبان اورپیٹ کا قفلِ مدینہ لگانے اور اکثر اوقات باوضو رہنے کی عادت بنے گی۔ دل میں خُشوع و خُضوع پیدا ہو گا الغرض اعتکاف میں ایک ایک لمحہ عبادت میں گزرے گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاو خوشنودی حاصل ہو گی۔ رِقَّت انگیز دُعائے اِفطار میں شرکت نیز نمازِ عصر اور تراویح کے بعد شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت حاصل ہو گی جس میں اسلامی بھائی شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مختلف موضوعات مثلاً عقائد و اعمال ، فضائل و مناقِب ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت اور دیگر موضوعات سے متعلق سوالات کرتے ہیں اور آپ  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   انہیں عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے حکمت آموز  جوابات سے نوازتے ہیں۔

رمضان المبارک 1438ھ (2017ء) کا اجتماعی اعتکاف  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال کی طرح سال 1438ھ (2017ء) میں بھی ملک و بیرونِ ملک سینکڑوں مقامات پر پورے ماہ اورآخری عشرے کا  اجتماعی اعتکاف ہوا ، جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔ ( تفصیل “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ذیقعدۃ الحرام 1438ھ ، اگست2017ء میں دیکھی جاسکتی ہے)

اعتِکاف کے فضائل و مسائل تفصیل کے ساتھ جاننے کے لئے امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب “ فیضانِ رَمَضان “ پڑھئے۔

     عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں اعتکاف کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی ، مجلسِ اعتکاف کے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔

aitekaf.pak@dawateislami.net

 

 


Share

اعتِکاف کی فضیلت / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کی مدنی خبریں ٭مجلس جامعۃ المدینہ کےتحت 26 فروری 2018ء کوجامعات المدینہ کے اساتذہ وطلبہ کِرام کاسنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں بذریعہ ویڈیو لِنک ملک وبیرون ملک جامعات المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے بھی شرکت کی۔مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابو حامدمحمدعمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور اراکین ِ شوریٰ نے مدنی پھول عطا فرمائے۔ ٭عاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت ملک بھر کے دارالافتاءاہلِ سنت کے مفتیانِ کرام اور ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطّاری نے بھی شرکت فرمائی۔مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد ( فیصل آباد )کی مدنی خبریں٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد) میں مجلسِ فیضانِ مدینہ،مجلسِ صحرائے مدینہ، مجلس اصلاح برائے فنکار،مجلس ائمہ مساجد،مجلس المدینہ لائبریری، مجلس مدرسۃ المدینہ اور مجلس مدنی قافلہ کے ذمہ داران کے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں نگرانِ مجلس پاکستان،صوبائی ذمہ داران اور اراکینِ کابینات نے شرکت کی۔ پاک انتظامی کابینہ کے نگران حاجی ابو رجب محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شُرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا ٭مجلس عطیات بکس کے تحت18اور19 فروری2018ءکو ذمّہ داران کےسنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔جس میں پاکستان کے علاوہ ہند،یوکےاور ساؤتھ کوریاکے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے ویڈیو لِنک کے ذریعے شرکت کی۔ نگران پاک انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، رکن ِشوریٰ محمد فاروق جیلانی اور مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے تربیت فرمائی۔ مساجد و مدارس کا افتتاح ٭مجلس خدّام المساجد کے تحت کوٹ مصطفیٰ آباد(تھرپارکر،باب الاسلام سندھ) میںفیضانِ مدینہ مسجد ٭ٹنڈو اِلٰہ یار(باب الاسلام سندھ)میں فیضانِ زَم زَم مسجد ٭ماڈل ٹاؤن میلادمصطفیٰ (کھرڑیانوالہ )ضلع سردارآباد فیصل آباد اور ٭احمد ٹاؤن شیخوپورہ میں جائے نماز کا افتتاح ہوا،جبکہ ٭لیاقت آباد (باب المدینہ کراچی)میں مدرسۃ المدینہ فیضانِ عطّار کا افتتاح کیا گیا اس پُر مسرت موقع پر رُکنِ شوری حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مدنی کام مجلسِ مزاراتِ اولیا کے تحت٭حضرت علّامہ قاری مُصلح الدین صِدیقی قادری علیہ رحمۃ اللہ الوَالی(باب المدینہ کراچی) ٭شہزادۂ غوث الوریٰ حضرت سید سخی عبدالوھاب شاہ جیلانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی(زم زم نگر حیدرآباد)  ٭حافظ ملتحضرت حافظ محمد صدیقرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (ڈھرکی، باب الاسلام سندھ)  ٭حضرت سیدنا سخی سلطان عبدالحکیم علیہ رحمۃ اللہ الکریم (عبدالحلیم، ضلع خانیوال) وغیرہ جبکہ ہند میں ٭حافظِ ملّت حضرت علّامہ مولانا شاہ عبدالعزیز مرادآبادی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی اور ٭آفتابِِ الہ آباد سیّد منورعلی شاہ بغدادی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے مزار شریف پر حاضری دی۔ عرس کے دوران قراٰن خوانی،سنّتوں بھرے اجتماعات، 15 سے زائد مدنی قافلوں،54 سے زائد مَدَنی حلقوں،85 سے زائد چوک درس اور  دیگر مَدَنی کاموں کا سلسلہ بھی رہا۔ مجلس المدنیۃا لعلمیہ کی کاوشیں: فروری 2018ء میں 7 کتب شائع ہوئیں: (1)نَجات دلانے والے اعمال کی معلومات (2)معرفۃالقراٰن جلد5 (3)تفسیرِ سورۂ نور (4)تفسیرِ بیضاوی مع حاشیتہ الجدیدۃ مقصود الناوی (5)فیضانِ ریاض الصالحین جلد2 (6)تنگدستی اور رزق میں بے برکتی کا سبب (فیضانِ مدنی مذاکرہ قسط27) (7) اللہ والوں کی باتیں جلد 6۔ اشاعت کے لئے بھیجی جانے والی 11کتب و رسائل: (1)نعت خوانی کے متعلق سوال جواب(فیضانِ مدَنی مذاکرہ قسط:32) (2)بعدِ فجر مدنی حلقہ(3)دلچسپ سوالات سوالاً جواباًحصہ2 (4)برائی کا بدلہ اچھائی سے دیجئے(فیضانِ مدَنی مذاکرہ قسط:33) (5)صحابیات اور شوقِ عبادت (6)شیطان کے لئے زیادہ سخت کون؟(فیضانِ مدَنی مذاکرہ قسط:34) (7)مدرسۃ المدینہ بالغان (8)الفوزالکبیر (9)طریقۃ جدیدۃ 1تا3 (10)تبرکات کاثبوت (فیضانِ مدَنی مذاکرہ قسط:36) (11)سارے گھروالے نیک کیسے بنیں؟(فیضانِ مدَنی مذاکرہ قسط:37) مکتبۃ المدینہ کا بستہ پاکستان کی مشہور لَمز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن(مرکز الاولیاء لاہور)  میں کتاب میلا(Book Fair) منعقد ہوئے جن میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ (Stall) بھی لگایا گیا۔دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کی مدنی خبریں: ٭مجلس وُکلا کے تحت راولپنڈی کورٹس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری،شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری جبکہ وزیر آباد کی بار ایسوسی ایشن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکا کو مدنی پھول دیئے۔٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت انٹرنیشنل اسلامِک یونیورسٹی اسلام آباد اور گجرات(پنجاب) میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے٭مرکزالاولیاء لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایک ہال میں ڈاکٹرز اور پروفیشنلز کے درمیان رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرا بیان فرمایا،جبکہ ٭گیم ڈیولپِمنٹ کےسافٹ ویئرہاؤس میں سافٹ ویئر انجینئرز،چیف انفارمیشن آفیسرز،سافٹ ویئرکوالٹی آفیسرزہیومن ریسورسز مینجمنٹ افسران سمیت دیگر ڈیویلپرز (Developers) اسلامی بھائیوں کے درمیان اور٭سندھ یونیورسٹی جامشورو باب الاسلام سندھ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔ ٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت باب المدینہ کراچی کے جناح اسپتال میں مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھر ابیان فرمایاجبکہ مجلس ڈاکٹرز ہی کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں کِنگ ایڈوُرڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا  جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید، یونیورسٹی مینجمنٹ اسٹاف،ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان فرمایا۔ ٭مجلس تجہیز و تکفین کے تحت جامعۃ المدینہ فیضانِ ہاشم ٹھٹھوی( گھارو،باب الاسلام سندھ)، جامعۃ المدینہ ٹنڈو محمد خان، بِھٹ شاہ( باب الاسلام سندھ)، جُھڈو ( باب الاسلام سندھ)اور ز م زم نگر حیدرآ با د میں ڈی وی ڈی اجتماعات اور مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں عاشقانِ رسول کو انتقال سے لے کر تدفین تک کے شرعی احکامات سکھانے کی کوشش کی گئی۔ ٭مجلسِ تاجران اور مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت باب المدینہ کراچی میں واٹرپمپ،عائشہ منزل اور حیدری مارکیٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری،ضیاء کوٹ (سیالکوٹ) میں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری جبکہ خانیوال میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔نیز کثیرشہروں کی مارکیٹوں میں مدنی حلقوں،چوک درس اور مدنی دوروں کا سلسلہ رہا۔ ٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت وفاقی دار الحکومت اسلام آبادمیں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا، مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے مدنی پھول عطا فرمائے۔اس مدنی حلقے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ شخصیات سمیت رکنِ شوری حاجی وقار المدینہ عطاری بھی شریک تھے۔ ٭مجلسِ حکیم کے تحت نیشنل کونسل فار طِب اسلام آباد،ہربل را مٹیریل کی پاپڑ منڈی مرکز الاولیاء لاہور میں اور رُکن نیشنل فار طِب کے گھر پر جبکہ 2کالجز میں مدنی حلقوں اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہا۔٭مجلس عُشر واَطراف گاؤں کے تحت فروری2018ءمیں12مقامات پر فیضانِ نماز کورس ہوئےجن میں سینکڑوں عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مجلس مُعاونت برائے اسلامی بہنیں ٭مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کےتحت فروری 2018ء  میں پاکستان میں 102 محارِم اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً  1218 اسلامی بھائی شریک ہوئے، 460محارِم اسلامی بھائیوں نے 3 دن کے مدنی قافلہ میں سفر کیا،593مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئےگئے۔


Share

اعتِکاف کی فضیلت / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں٭فروری اور مارچ 2018ء میں یوگنڈامیں چوک درس اورمدنی دورے کے دوران مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ 11 غیر مسلم دامنِ اسلام میں آ گئے۔ ان کے اسلامی نام ٭محمدحکیم ٭محمداشرف ٭محمداسلام ٭محمدعلی ٭محمدعیسیٰ ٭محمد صدیق اکبر٭محمداحمد ٭عبدالکریم٭محمداسلام اور٭محمدطاہر رکھے گئے۔نیز ان تمام نیومسلم اسلامی بھائیوں کی اِسلامی تربیت کا اہتمام بھی کیا۔

اراکینِ شوریٰ کا بیرونِ ممالک سفر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے اراکین کا سنتوں کی خدمت اوردینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے وقتاً فوقتاً بیرونِ ملک سفر  کا سلسلہ رہتا ہے گزشتہ دنوں ٭رُکن حاجی یعفوررضا عطاری نے 21 فروری 2018ء تا 5 مارچ 2018ء کو ملائیشیااور تھائی لینڈ کا سفر فرمایا جہاں نیلائی، شیملین، کوالالمپور(Kuala Lumpurملاکا (Malacca)، سٹی ون، سک سوات اور بنکاک (Bangkok) میں چیمبر آف کامرس،ایک ریسٹورنٹ، پاکستانی سفارتخانہ (Pakistan  Embassy) اور اسلامک کمیونٹی ہال میں مدنی حلقوں اور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت فرمائی۔اور ڈاکٹرز،تاجرحضرات، کارخانوں کے مالکان،ورکرز اور دیگر شخصیات اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سےنوازا٭21تا28 فروری 2018ء کو رکنِ شوریٰ سید لقمان باپونے سفرِعمان میں جامع مسجد سلطان قابوس،عمان کے شہر صحار (Sohar) جبکہ مسقط کے علاقے السیب (Al-Seeb) اور الخود(Al-khoud)میں مدنی حلقوں اور سنتوں بھرےاجتماعات میں بیان فرمایا اور عاشقانِ رسول کو مساجد بنانے اور آباد کرنے کا ذہن دیا ٭26،25،24 فروری 2018ء کو رکنِ شوریٰ حضرت مولانا  حاجی عبد الحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ محمدبلال رضا عطاری نے خلیجی ملک میں ہونے والے تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں کویت کےذمہ داران کو 12مدنی کاموں اور دیگراخلاقی و معاشرتی موضوع پرمدنی پھول عطا فرمائے٭فروری 2018ءمیں ملائیشیا کے شہر ملاکا میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے ایک مقامی درس گاہ مدرسۃ الذاکرین میں مدنی حلقے کے دوران ملائیشین اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا٭21فروری تا 16مارچ2018ء کو رکن شوریٰ  حاجی  محمدعماد عطاری مدنی نے نیپال کا سفر فرمایا جہاں آپ نےمجلسِ تجہیز وتکفین اور مجلس مدنی مذاکرہ و ہفتہ واراجتماع  ذمہ داران جبکہ رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری نے نیپال ہی میں شعبہ تعلیم اور دارالمدینہ کے ذمہ داران کو مدنی پھول عطا فرمائے نیز مقامی عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر بھی فرمایا  ٭فروری 2018ء  میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصورعطاری نے ایک خلیجی ملک میں عاشقانِ رسول کو اسلامی طرز پرزندگی گزارنے کے راہنمااصولوں سے متعلق مدنی پھول عنایت فرمائے۔ مسجد کا افتتاح 2مارچ2018ءبروزجمعۃ المبارک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ (Frankfurt)میں جامع مسجد فیضانِ مدینہ کا افتتاح کیا گیا۔ جامعۃ المدینہ للبنات کا آغاز اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مارچ 2018ء  میں برمنگھم (یوکے) میں جامعۃ المدینہ للبنات کی ایک نئی شاخ کا افتتاح ہوا جس میں”فیضان شریعت کورس “کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ یاد رہے!اس سے قبل جنوری 2018ء میں بریڈ فورڈ ( یوکے) میں  بھی جامعۃ المدینہ للبنات کا آغاز ہواہے۔ کُتُب میلے میں مکتبۃ المدینہ کا بستہعُمان کے دار الحکومت مسقط میں عمان انٹرنیشنل ایگزیبیوشن سینٹر میں 22 فروری تا 3 مارچ ہونے والے عالمی کتب میلے (International Book Fair) میں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ العربیہ کا بستہ(Stall)بھی لگایا گیا۔ رکنِ شوریٰ سید لقمان باپو نے بھی اسٹال  کا دورہ فرمایا۔جبکہ 28 فروری تا 04 مارچ 2018ء سبی بلوچستان میں ہونے والے عالمی کتب میلے میں بھی دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا بستہ(Stall) لگایا گیا۔مجلس مدنی انعامات کے مدنی کاممجلس مدنی انعامات کے تحت جُمادی الاُخریٰ 1439ھ میں بیرونِ ملک (ہند،یوکے، یونان،کینیا، بنگلہ دیش،عمان،عرب شریف، کویت، تنزانیہ، فرانس،سری لنکا، یوگنڈا) میں 509 مقامات پر یومِ قفل مدینہ اجتماعات ہوئے جس میں  12577 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ ہند،یونان اوربنگلہ دیش میں ماہانہ 25ویں اور 26ویں کے 55اجتماعات ہوئے جس میں 1509عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی حلقے اٹلی،نیپال،حیدر آباد دکن ہند کے مدنی مراکز فیضان مدینہ، یوکے کے شہر بولٹن(Bolton)، نیپال کے شہرداماولی (Damauli)اوربھیروا(Bhairahawa) اور بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ سیّد عارف  علی عطاری،رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے بیانات فرمائے۔جبکہ ٭مجلس مدنی انعامات کے تحت ہند کے شہر بڑودا(Baroda) ٭مجلس تجہیز وتکفین کے تحت ہند کے شہرعلی گڑھ،علی نگر ممبئی، فتح پور یوپی، فیروز آباد، متھرا (Mathura)، رضا نگر گجرات، اٹاوا (Ottawa) یوپی، کانپور، احمد آباد، اندور (Indore)، گوالیار (Gwalior) اور یوکے کے شہر لیوٹن (Leyton) میں مدنی حلقے لگائے گئے۔٭مجلس تاجران کے تحت زمبابوے کے شہر ہرارے (Harare) اور ساؤتھ افریقہ کے شہر وِٹبینک (Witbank) میں تاجر کمیونٹی کے  درمیان ٭مجلس دار المدینہ کے تحت نیپال گنج میں قائم دار المدینہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت  ہندکے مختلف مقامات پر جبکہ یوکے کےشہر اسٹیچ فورڈ (Stechford برسٹل (Bristol)اور ونسن گرین (Winson Green)، بارسلونا (Barcelona) اسپین، اٹلی کے شہر کارپی (Carpi) اور چیویتا ویکیا (Civitavecchia) میں قائم مدنی مراکز فیضانِ مدینہ اور یونان میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عاشقانِ رسول  اورمدنی قافلے دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سے ملائیشیا، عمان، کولمبو، نیپال اور خلیجی ممالک،آسٹریلیا کے شہر سڈنی (Sidney) یونان میں عاشقان ِ رسول نے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کیا۔ جبکہ برمنگھم (U.K) سے ایک مدنی قافلے نے مصر کے شہر قاہرہ کی جانب سفر کیا جہاں اہلِ سنّت کی عظیم الشان دینی درس گاہ جامعۃ الازہر  میں حاضری اور انتظامیہ و علمائے  کرام بالخصوص مفتی ڈاکٹر محمد عبدالفضیل صاحب (جامعۃ الازہر، مصر)، ڈاکٹر شیخ وائل محمود صاحب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر جامعۃ الازہر)اورمفتی شیخ ڈاکٹر عَمرو الوَردانی صاحب (مصر) سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا اِس مدنی قافلے میں برمنگھم کے پیر زادہ طیّب صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی بھی شریک تھے۔


Share

اعتِکاف کی فضیلت / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

علما ئے کرام سے ملاقاتیں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے حافظِ ملّت حضرت علّامہ شاہ عبدُالعزیز محدِّث مُرادآبادی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی کے عرس کے موقع پر مبارک پور یوپی ہند میں ان علمائے کرام سے ملاقات کی: ٭ عزیز ملّت علامہ عبدالحفیظ صاحبدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ (سربراہِ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ) ٭ مولانا صاحبزادہ نعیم الدین عزیزی صاحب ٭مولانا مبارک حسین مصباحی صاحب ٭مفتی محمد نسیم مصباحی صاحب ٭مولانا  عبدالحق مصباحی صاحب ٭خیرالاذکیاءعلامہ احمد مصباحی صاحب ٭مولانا عبد المبین نعمانی صاحب ٭مفتی بدر عالم مصباحی صاحب ٭مبلغ اسلام مولانا شمس الہدی مصباحی صاحب ٭مفتی اظہار اشرفی صاحب ٭مولانا صدرُالوریٰ مصباحی صاحب٭مولانا مسعود برکاتی صاحب۔

نیز مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ اور دیگر ذمہ داران نے گزشتہ ماہ ان علما اور شخصیات سے ملاقات کی:٭مفتی ڈاکٹر محمد عبدالفضیل صاحب (جامعہ الازہر، مصر) ٭ڈاکٹر شیخ وائل محمود صاحب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر جامعہ الازہر) ٭مفتی شیخ ڈاکٹر عَمرو الوَردانی صاحب (مصر)٭سید احمد فازوی(ہیڈ آف فارن الازہر برانچز ) ٭ حضرت مولانا ظفر محمود صاحب (مانچسٹر، یوکے) ٭مفتی گل شہزاد ہزاروی صاحب(شیخ الحدیث جامعہ فیض القراٰن حسن ابدال) ٭مولانا  سید ضیاءالحق سلطانپوری صاحب(شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ راولپنڈی) ٭مفتی احمد رضا نوری صاحب(مہتمم جامعہ غوثیہ حویلی لکھا، بصیر پور شریف) ٭مفتی محمد طاہر اکبری صاحب(مہتمم جامعہ انوار القراٰن منچن آباد)٭مولانا محمد اسمٰعیل بندیالوی صاحب(مدرس جامعہ نور الھدی فاؤنڈیشن،سردارآباد،    فیصل آباد)  ٭مولانا قاری یاسین قادری صاحب (خطیب پیر بابا،بونیر سوات) ٭ مولانا عبدالکریم قادری صاحب (مدرس جامعہ انوار  محمدیہ کاٹلنگ مردان) ٭مولانا علی رضا قادری صاحب (مہتمم جامعہ احیاءالعلوم بورے والا) ٭مفتی محمد عارف سعیدی صاحب (مہتمم جامعہ انوار المصطفٰی سکھر) ٭صاحبزادہ عبد اللطیف قادری صاحب (مدرس جامعہ غوثیہ صدیقیہ بھرچونڈی شریف)۔ شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ،مجلسِ تاجران اور دیگر ذمّہ داران نے گزشتہ ماہ ان شخصیات سے ملاقاتیں کی:٭شاہ محمود قریشی (MNA) ٭قمرزمان کائرہ (MNA)٭غلام احمد بلور (MNA) ٭ڈاکٹر سکندر ٭ ناصر شاہ( انفارمیشن سیکرٹری سندھ) ٭سینیٹر اسلام الدین ٭شیخ انور خان(MNA)٭محمد عثمان ابراہىم (MNA، وفاقى وزیر برائے ہیومن ریسورس، گوجرانوالہ) ٭رانا منور غوث خان (MPA) ٭مىاں طارق (MNA گوجرانوالہ)٭ڈاکٹر ذوالفقار بھٹى (MNA)٭ ملک محمد شاکر جمشىد اعوان(MNA) ٭مہرغلام محمدعلى (MNA) ٭ ملک غلام جىلانى ٹوانہ (DPO خوشاب) ٭ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ (MPA) ٭چوہدرى حامد حمىد (MNA) ٭امىر تىمور (DPO  لودھراں) ٭سىد بلال حىدر (ڈپٹى کمشنر بھکر) ٭سینیٹر ظفراللہ خان ڈھانڈلہ (بھکر) ٭محمد توصیف (اىکشن بلڈنگ ڈىپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ بھکر) ٭واصق احمد(ڈ سٹرکٹ مانىٹرنگ آفىسر)٭ ملک محمد ظفر (ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت) ٭امجدخان نىازى (MNA مىانوالى) ٭شاہد قریشی (کَنْٹری منیجر بحریہ ٹاؤن) ٭عبد الحمید یوسفی (وائس پریزیڈنٹ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن) ٭قونصل جنرل احمر اسماعیل اور اسسٹنٹ مبین مہر (یوکے میں پاکستانی سفارتکار) ۔ مدنی مراکز  میں علما و شحصیات کی آمد ٭بغداد شریف سے حضرت سیدنا جنید بغدادی اورحضرت سیدنا سری سقطی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہما کے مزار شریف سے مُتَّصِل مسجد کے امام و خطیب و سجادہ نشین علامہ شیخ علی طارق الحنفی الرفاعی القادری حفظہ اللہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں المدینۃ العلمیہ، مدرسۃ المدینہ آن لائن،شعبہ تراجم اورمدنی چینل کا دورہ فرمایا جبکہ ٭حضرت مولانا سید شبیر حسین شاہ صاحب(سجادہ  نشین چُورہ شریف) نے فیضان مدینہ G-11 (اسلام آباد) اور ٭حضرت مولانا عارف نعمانی  صاحب  نے مبارک پور ہند میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کےلئے لی جانےوالی  جگہ کا دورہ فرمایا۔ نیز ٭سىاسى شخصىت جہانگىر خان ترىن٭على خان ترىن کی فىضانِ مدىنہ لودھراں ٭جنید خانزادہ (سینئر صحافی اور مقامی نیوز  چینل کے بیوروچیف زم زم نگر حیدرآباد) کی مدرستہ المدینہ آن لائن اور ٭لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے وکلا اور کورٹ اسٹاف کے ایک  وفدکی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ مرکز الاولیاء لاہور آمد ہوئی۔ مدنی مذاکرے،سنتوں بھرے اجتماع،مدنی حلقے اور مدنی قافلے میں شخصیات کی شرکت دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر شخصیات کے مدنی حلقوں اورسنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ  جاری رہتا ہے، گزشتہ ماہ ہونے والے مدنی حلقوں اورسنّتوں بھرے اجتماعات میں ان شخصیات نے شرکت کی:٭حافظ عبدالمنان بىگ (ڈسٹرکٹ مانىٹرنگ آفیسر گلزارِ طیبہ سرگودھا ) ٭ راجہ ظہور احمد صاحب (چىف آفسىر خوشاب) ٭مہر انصر اقبال (کوٹ  مومن) ٭چوہدرى طاہر رشىد گجر(چىئرمىن مىونسپل کمىٹى کوٹ مومن) ٭محمد الىاس (اىڈىشنل کمشنر گوجرانوالہ) ٭حفىظ مرزا ملک(پروٹوکول آفىسر)۔ نیز دعوتِ اسلامی کے تحت اولڈ ہیم یوکے،اورنگ آباد مہاراشٹرا ہند ،جدہ عرب شریف، ایک خلیجی ملک اور ملا ئیشیا میں بھی سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں کا سلسلہ رہا۔

 

سال بھر جادو سے  حفاظت

حکیم الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں: اگر اس رات (یعنی شبِ براءت) کو سات پتّے بیری کے، پانی میں جوش دے کر غُسل کرے تو اِنْ شَآءَاللہُ الْعَزِیْز تمام سال جادو کے اثر سے مَحفوظ رہے گا۔(اسلامی زندگی ،ص 135)


Share

اعتِکاف کی فضیلت / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

مدنی کورسزباب المدینہ) کراچی(،زم زم نگرحیدرآباد،سردارآباد )فیصل آباد(،گلزارِ طیبہ)سرگودھا(،گجرات، مدینۃ الاولیاء ملتان اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں30جُمادَی الاُولیٰ 1439ھ  سے12 دن کا   ”فیضانِ نماز کورس“ جبکہ14جُمادَی الاُخریٰ 1439ھ  سے12 دن کا”مدنی کام کورس“ کروایا گیا جن میں مجموعی طورپرتقریباً425اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ ان دونوں کورسز میں ضروری  شرعی احکام اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کام سکھانے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ متفرق مدنی خبریں زم زم نگر حیدر آباد میں ایک شخصیت اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں شرکت کرنے کے بعد اپنے گھر میں سنتوں بھرا اجتماع کروانےکی نیت کی،انہیں رسالہ ”غسل کا طریقہ“پیش کیا ٭باب المدینہ (کراچی) میں حرمین گرامر اسکول میں مدنی حلقے اور پرنسپل صاحبہ سمیت عملے کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا،ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور رسالہ ”مقصدِ حیات“ تحفۃً پیش کیا گیا۔اسکول میں اب مدنی درس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے٭سکرنڈ (باب الاسلام سندھ) میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شاہ عبداللطیف پبلک اسکول کی پرنسپل صاحبہ سے ملاقات کرکے مدنی رسائل پیش کئے اور انہوں نے شخصیات اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code