شہزادۂ برہانِ ملّت  مفتی محمد محمود احمد قادری  کے انتقال پر تعزیت/ شامی مظلوموں کے لئے امىرِا ہل سنّت کى دعا/ تعزیت کے متفرق پیغامات

شہزادۂ برہانِ ملّت  مفتی محمد محمود احمد قادری

 کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبَیِّ الْکَرِیْم

حضرتِ مفتیِ اعظم مدھیہ پردیش ،محمودِ ملّت، شہزادۂ برہانِ ملّت محمد محمود احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے اہلِ خاندان، مُریدین،مُتوسلین،اور تمام سوگواروں کی خدمات میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حیدر نُوری نے اِطّلاع دی اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی خبر ملی کہ حضرت 6جمادی الاخریٰ 1439ھ بعُمْر 86سال انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۔ میں حضرت مولانا محمد حامد رضا قادری رضوی صاحب اَطَالَ اللہُ عُمْرَہٗ سے بھی تعزیت کرتا ہوں (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے مرحوم کے لئے دُعا فرمائی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لئے یہ روایت پڑھ کر سنائی:) حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سیوطی شافعی علیہ رحمۃ اللہ الوَالی ”شرحُ الصدور میں نقل کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدنا ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں: سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عافیت نشان ہے:جب عالِم دنیا سے جاتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے علم کو کوئی شکل عطا فرماتا ہے جو قیامت تک اس کے لئے اُنس کا ذریعہ بنتی ہے۔(شرح الصدور، ص158)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

شامی مظلوموں کے لئے امیرِا ہل سنّت کى دعا

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے16جمادی الاخریٰ 1439ھ کو مَدَنی مُذاکرے کے دوران شام کے مظلوم مسلمانوں کے لئے دُعا کی اور فرمایا: ہم اپنے شامى مظلوموں کے لئے دُعا کرتے ہىں۔ آج کل وہاں ظلم کى آندھىاں  چل رہی ہىں، قتل و غارت گَرى کا بازار گرم ہے اور شامىوں کو شہىد کىا جارہا ہے، اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ یااللہ! پىارے حبىب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ! ملکِ شام کے مسلمان باشندوں پر رحم فرما۔ اے اللہ! ملکِ شام کے عاشقانِ رسول کى حفاظت فرما۔ جو بے چارے مظلوم شہىد ہوئے ہىں سب کو بے حساب جنت مىں داخلہ نصىب فرما۔ یااللہ! جو زخمى ہىں ان کو رُو بَصِحت کردے، ان

مسلمان عاشقانِ رسول پر رحم فرما، دنىابھر مىں جہاں بھى مسلمان ظلم کا نشانہ بن رہے ہىں اے اللہ! سب کی غىب سے مدد فرما، مسلمانوں کو اىک اور نىک بنادے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تعزیت کے متفرق پیغامات:امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages)  کے ذریعے رکنِ شوریٰ و نگران عطاری کابینات حاجی محمد امین عطّاری سے ان کی خالہ اور حاجی رفیق عطاری و برادران سے ان کی والدہ زبیدہ عطاریہ(زم زم نگر حیدر آباد)، مدنی چینل کے نعت خواں محمدعظیم عطاری مدنی کے دو مدنی منّوں (باب المدینہ کراچی)، سلیم شجر عطاری و برادران سے ان کے والد اطہر حسین (یوپی ہند)، سیّد رخسار اور سیّد عادل سے ان کے والدِ محترم قاضی سیّد حسین  شاہ (ضلع گجرات)، حاجی محمود عطاری سے ان  کی والدہ (باب المدینہ کراچی)، سیّد یاسر اورسیّد صادق سے ان کی والدہ (باب المدینہ کراچی)، حاجی معراج الدین و برادران سے ان کے والد حاجی نظام الدین ، محمد طیب عطاری اور محمد جمیل عطاری سے محمد رمضان  عطاری  اور محمد رمضان عطاری کے بچوں کی نانی (ضیاکوٹ سیالکوٹ)، حاجی مُناف اَتارا سے ان کی نواسی (باب المدینہ کراچی) کے انتقال پر تعزیت اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی نیز مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنانے، مدنی قافلے میں سفر کرنے  اور تقسیمِ رسائل وغیرہ کی ترغیب  بھی دلائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code