جلد کے چھالے

اگر جِلد پر چھالے ہو جائیں  اور زیادہ تکلیف نہ ہو تو  ان کو نہ پھاڑیں کیونکہ چھالوں میں موجود پانی  بیکٹیریا سے بچاتااور انفیکشن سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پر صاف اور  جراثیم سے پاک پٹّی (Sterilize Gauze) رکھ کر کاغذی ٹیپ (Paper Tape) لگا لیں۔ اگر چھالہ تکلیف دِہ ہو اور آپ کو چلنے یا کام کرنے میں دشواری ہو رہی ہو تو فوری طبّی امداد کے طور پر چھالے کی وجہ سے ہو نے والے درد کو کم کرنے کے لئے نیچے بیان کردہ طریقے سے چھالے کی جِلد کو برقرار رکھتے ہوئے  چھالےکا پانی نکال لیں:

(1) اپنے ہاتھوں اور چھالے کو نِیم گرم پانی لےکر صابن سے دھوئیں۔ (2) چھالے پر صاف اور جراثیم سے پاک پٹّی (Sterilize Gauze)لےکر کسی جراثیم کُش دوا  سے صاف  کریں۔ (3) ایک  صاف  سُوئی اِسپرٹ سے صاف  کرکے چھالے کی جِلد کو بچاتے ہوئے  کَناروں پر اِس طرح سوراخ کریں کہ چھالے کا پانی بہہ جائے۔ (4) کوئی جراثیم کُش کِریم چھالے  پر لگا کر  صاف پٹّی کرلیں ۔ پٹّی کو روزانہ تبدیل کریں۔ اگر یہ کام کرنے میں دشواری پیش آرہی ہو یا نہ کر پا رہے ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں نیز اگر تکلیف اور علامات برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭ مستشفٰی (کلینک)  فیضان مدینہ،باب المدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code