جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی

ماہنامہ جُمادی الاخری1440ھ

عید میلادُ النبی کے موقع پر خُوشی کا اظہار کرنا اور محافل و جلوسِ میلاد کا اِنعِقاد کرنا رسولِ کریم  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  سے مَحبت کی علامت ہے۔ ہر سال ربیعُ الاوّل کے مقدّس مہینے میں عاشقانِ رسول اپنے پیارے مُصطفےٰ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  سے عشق و مَحبت کا اظہار کرتے ہوئے جلوسِ میلاد اور محافلِ میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بھی دنیا بھر میں عید میلادُ النبی  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  بڑی عَقیدت و اِحترام سے منائی جاتی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم (st 1) ربیعُ الاوّل سے قبل ہی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کو نہایت خوبصورت برقی قُمقُمے لگا کرسجادیا گیا تھا۔ جلوسِ میلاد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یکم تا13ربیعُ الاوّل 1440 ہجری روزانہ مدنی مذاکرے سے پہلے جلوسِ میلاد کا اِہتمام کیا جاتا رہا جس میں شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ کشتیوں میں جلوسِ میلاد دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہی گیر کے تحت مختلف بندرگاہوں پر کشتیوں اور لانچوں میں بھی جلوسِ میلاد کا سلسلہ ہوا جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی عبدُالحبیب عطّاری ، حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی ، محمد فاروق جیلانی سمیت بڑی تعداد میں ماہی گیر و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی مذاکرے امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے 29صفرُ المظفر 1440ھ تا 13ربیعُ الاوّل1440ھ مدنی مذاکرے فرمائے جن میں جانشین و صاحبزادۂ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطّاری مدنی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی  اور نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی  نیز بیرونِ ملک (عرب شریف ، یوکے ، اسپین ، اٹلی ، ناروے ، ہالینڈ ، سری لنکا ، ساؤتھ افریقہ ،     یو اے ای) اور پاکستان کے مختلف شہروں سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آئے ہوئے 9145 اسلامی بھائیوں کے علاوہ ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اجتماعاتِ میلاد دعوتِ اسلامی کے تحت ربیعُ الاوّل کی بارھویں شب ملک بھر میں تقریباً 869مقامات پر اجتماعاتِ میلاد مُنعقِد ہوئے جن میں2لاکھ 59ہزار 401 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں بھی عظیمُ الشّان اجتماعِ میلاد ہواجس میں مدنی مذاکرے کا بھی سلسلہ ہوا ، اس پُر نور اجتماع میں بلا شبہ ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی جبکہ میئر کراچی وسیم اختر ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی ، آئی جی جیل خانہ جات مظفر عالم صدیقی ، ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ ، ایم پی اے بلال غضنفر ، ایم این اے عالمگیر خان اور ڈی ایس پی ، ایس ایس پی ، ایس پی ، ایس ایچ او ، آئی جی ٹریفک ، ڈی ایس پی ٹریفک ، کے ایم سی ، ڈی ایم سی انتظامیہ کے عہدیداران نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔ بیرونِ ملک میں ہونے والے اجتماعاتِ میلاد دعوتِ اسلامی کے تحت * عرب شریف * ہند * یوکے * بنگلا دیش * یونان (Greece) * یو ایس اے * کینیڈا * یو اے ای * عمان * کینیا * یوگنڈا * تنزانیہ * نیپال * ترکی * ماریشس * آسٹریلیا * زامبیا * ملائیشیا * تھائی لینڈ * ساؤتھ کوریا * سری لنکا * ہانگ کانگ * ہالینڈ * ڈنمارک * اٹلی * فرانس * جرمنی * بلجئیم * ناروے * سویڈن * قطر * کویت * بحرین * اسپین * موزمبیق * جارڈن * سویڈن * ملاوی کے علاوہ دنیا کے سینکڑوں شہروں میں اجتماعاتِ میلاد مُنعقد ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ میڈیا کوریج دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر ہونے والے اجتماعاتِ میلاد کو الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا (نیوز چینلز اور اخبارات) نے نمایاں کوریج دی۔ چند چینلز کے نام یہ ہیں : * 92 نیوز * سماء نیوز * جیو نیوز * A.R.Y نیوز * بول نیوز * ایکسپریس نیوز * نیو نیوز * نیوز ون * ڈان نیوز * میٹرو نیوز * دنیا نیوز * 24 نیوز * K.21 نیوز * اب تک نیوز * 7 نیوز * K.T.N نیوز و  دیگر۔


Share

 جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

محفلِ بغداد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں 6دسمبر2018ء بروز جمعرات محفلِ بغداد کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شرکت فرمائی، عاشقانِ غوثِ اعظم نے آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمراہی میں جلوسِ غوثیہ نکالا اور دورانِ محفل ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عازمینِ بغداد کو ہار پہناتے ہوئے ملاقات فرمائی اور تحائف سے نوازا۔ نگرانِ پاک کابینہ کے مدنی کاموں کی جھلکیاں شعبہ جات کے مدنی مشورے:مجلس جدول و جائزہ، مجلس تنظیمی شکایات و تجاویز اور مجلس مدرسۃُ المدینہ کے ذمّہ داران کے مدنی مشورے فرمائے جس میں گزشتہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور مدنی کاموں کو مزید منظّم و مضبوط کرنے کیلئے مدنی پھول دئیے۔ مدنی مذاکرہ دُہرائی اِجتماعات: مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ(سردار آباد فیصل آباد) سمیت دیگر جامعاتُ المدینہ کے طلبۂ کرام میں مدنی مذاکرے کی دُہرائی کا سلسلہ ہوا، جس میں سوالات کے جوابات دینے والے طلبۂ کرام کومدنی تحائف دئیے گئے۔ اِجتماعِ غوثیہ میں بیان:18 دسمبر2018ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(سردارآبادفیصل آباد) میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ہونے والے عظیمُ الشّان اِجتماعِ غوثیہ میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ جامعۃُ المدینہ للبنات میں ہونے والے اجتماعِ غوثیہ میں بذریعہ مدنی چینل سُنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ملک بھر کے جامعۃُ المدینہ للبنات کی ناظمات،مدرِّسات و طالبات نے شرکت کی۔ مدنی عطِیّات مُہم (ٹیلی تھون) دعوتِ اسلامی کے 105شعبہ جات میں سے دو اہم شعبوں مدرسۃُ المدینہ اور جامعۃُ المدینہ کے لئے 2 دسمبر 2018ء کو مدنی عطِیّات مُہم (ٹیلی تھون) کا سلسلہ ہوا جس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے نگرانِ پاک انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو بذریعہ صَوتی پیغام (Voice Message) ترغیبات دلائیں، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک (عرب شریف، ہند، یوکے، بنگلہ دیش، یونان، امریکہ، کینیڈا، عرب امارات، عمان، کینیا، یوگنڈا، ملائشیا، تنزانیہ، نیپال، ترکی، ماریشس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، ساؤتھ کوریا، سری لنکا، ہانگ کانگ، ہالینڈ، فرانس، جرمنی، بیلجیم، ناروے، قطر، ڈنمارک، اسپین، اٹلی، کویت، اردن، سوڈان، آسٹریا، بحرین، لیسوتھو، سویڈن، موزمبیق) سے عاشقانِ رسول نے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ملایا، دعوتِ اسلامی کےکم و بیش22ہزار اجیروں (Employees) میں سے سینکڑوں اجیروں نے اپنی تنخواہ میں سے دس ماہ تک ایک ہزار روپے دینے کی نیّت کی جبکہ مدنی چینل کی جانب سے مسلسل 13گھنٹے خصوصی ٹرانسمیشن کی ترکیب رہی جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تشریف آوری بھی ہوئی، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی چینل کے ناظرین کو مدنی پھولوں اور مدنی عطیات جمع کروانے والوں کو خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ مجلس المدنیۃُ ا لعلمیۃکی علمی کاوشیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدینۃُ العلمیۃ کے تحت فروری 2018ء تا نومبر 2018ء 45کتب و رسائل مکتبۃُ المدینہ سے شائع ہوئے: شعبہ فیضانِ قراٰن: ٭مَعرفۃُ القرآن (جلد ششم)، شعبہ فیضانِ حدیث: ٭فیضانِ ریاض الصّالحین (جلدسوم)، شعبہ فیضانِ فقہ: ٭تراویح کے فضائل و مسائل، شعبہ فیضانِ صحابیات: ٭صحابیات اور شوقِ عبادت، شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ: ٭فیضانِ مدنی مذاکرہ قسط 24 تا 42(کل 18 رسائل) ٭آدابِ دعا ٭درخت لگائیے ثواب کمائیے (ملفوظاتِ امیراہلِ سنّت قسط6)، شعبہ درسی کتب: ٭السراجیۃ فی المیراث ٭شرح تہذیب ٭المطول ٭طریقہ جدیدۃ فی تعلیم العربیۃ ٭الرشیدیۃ ٭الفوز الکبیر ٭المقامات الحریریۃ، شعبہ تراجم: ٭اللہ والوں کی باتیں (جلد ہفتم)، شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت: ٭اسماع الاربعین فی شفاعۃ سیّد المحبوبین کی تسہیل و تخریج بنام شفاعت کے متعلق 40حدیثیں ٭انوارالمنان فی توحید القرآن ٭ذوقِ نعت، شعبہ امیرِ اہلِ سنّت: ٭تذکرۂ امیرِ اہلِ سنّت قسط8، شعبہ رسائلِ دعوتِ اسلامی: ٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ٭مسجد درس ٭یومِ تعطیل اعتکاف ٭مدنی انعامات ٭ہفتہ وار اجتماع ٭مدرسۃُ المدینہ بالغان، شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی: ٭بیاناتِ دعوتِ اسلامی (جلد اوّل)، ٭دلچسپ معلومات )سوالاً جواباً) حصّہ دوُم ٭گناہوں کے عذابات حصّہ اوّل۔ یہ تمام کتب و رسائل مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ جبکہ مئی 2018ء تا دسمبر 2018ء 22 کتب و رسائل اِشاعت کے لئے روانہ کئے گئے۔ شعبہ فیضانِ قراٰن: ٭آئیے قراٰن سمجھتے ہیں (حصّہ1،2، 3) ٭ہدایت برائے اساتذۂ کرام (حصّہ 1)، شعبہ فیضانِ حدیث: ٭فیضانِ ریاض الصّالحین (جلد4،5)، شعبہ تخریج: ٭دلائلُ الخیرات ٭سامانِ بخشش ٭قبالۂ بخشش، شعبہ درسی کتب: ٭مجموعۃ الازھار ٭القطبی، شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت:٭الفتاویٰ المختارہ ٭مولد البرزنجی، شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ: فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قسط:43 تا 44، شعبہ امیرِ اہلِ سنّت: اراکینِ شوریٰ کی مدنی بہاریں، شعبہ رسائلِ دعوتِ اسلامی: ٭اسلامی شادی ٭مَدَنی قافلہ ٭ہفتہ وار مَدَنی حلقہ ٭اسلامی بہنوں کے8مَدَنی کام، شعبہ بیانات دعوت اسلامی: گناہوں کے عذابات (حصّہ2)۔ دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کا سنّتوں بھرا اجتماع مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں درجہ دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے طلبہ کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کا ذہن دیا۔ تقسیمِ اسناد اجتماع مرکزُالاولیاء لاہور کے علاقے فیروز پور میں قائم جامعۃُ المدینہ فیضانِ مشتاق میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ و طلبہ اور سرپرستوں نے شرکت کی،رُکنِ شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ مجلس خُدّامُ المَساجد کی مدنی خبریں مجلس خُدّامُ المَساجد کے تحت گزشتہ ماہ ہونے والے مدنی کاموں کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے: ٭صحرائے تھر پاک رحمانی کابینہ بابُ الاسلام سندھ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مسجد کا افتتاح کیا گیا۔ ٭اورنگی ٹاؤن کی ڈویژن دربارِ مرشد علاقہ مشتاقِ مدینہ منصور نگر میں جامع مسجد فیضانِ مشکل کُشا کا افتتاح ہوا۔ ٭پاک زنجانی کابینہ مرکزُالاولیاء لاہور میں جامع مسجد گلزار کا افتتاح رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے فرمایا۔ ٭نوری آباد 6نمبر پر جامع مسجد فیضانِ حسین کا رُکنِ شوریٰ لقمان باپو نے افتتاح فرمایا۔ ٭پاک ضیائی کابینہ اورنگی ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی میں جامع مسجد معاذ بن جبل ٭سبزواری کابینہ آگرہ تاج میں فیضانِ غوثِ اعظم مسجد ٭ٹنڈو آدم بابُ الاسلام سندھ میں جامع مسجد مؤمن اور ٭اضاخیل کوہاٹ روڈ پشاور خیبر پختون خواہ میں ایک مسجد کا افتتاح ہوا۔ ٭لنڈا بازار مرکزُالاولیاء لاہور میں ایک جائے نماز کا افتتاح کیا گیا جس میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان فرمایا۔ ٭نواب شاہ بابُ الاسلام سندھ کے ایک پلازہ میں جائے نماز کا افتتاح ہوا۔ ٭مجلس خُدّامُ المَساجد صوبہ عطاری کے ذمّہ دار اسلامی بھائی کی انفرادی کوششوں سے مرکزالاولیاء لاہور کے واپڈا ٹاؤن میں1کنال اور ایگریکس ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں 3کنال کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کئے گئے۔ ٭جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت بیدیاں روڈ نزد DHAمرکزالاولیاء لاہور کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ ٭نیو سوسائٹی جعفر ٹاؤن صادق آباد میں 12مرلے ٭KPK پشاور ابراہیمی زون میں ایک کنال ٭KPK مردان ابراہیمی زون میں دس مرلے ٭مدینہ سوسائٹی مردان KPK ابراہیمی زون میں دس مرلے اور ٭تونسہ شریف نزد منگروٹھہ چورنگی بزدار ٹاؤن (نئی سوسائٹی) میں 30مرلے کے پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کئے گئے۔ 22اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام مجلس مزراتِ اولیا (دعوتِ اسلامی )کےذمہ داران نے ربیع الاول 1440ھ میں22 بزرگانِ دین کے سالانہ اعراس میں شرکت کی، ان میں سے چندنام یہ ہیں: ٭حافظُ الحدیث حضرت علّامہ پیر سیّدمحمد جلالُ الدین شاہ نقشبندی قادری رحمۃ اللہ علیہ (بھکھی شریف، منڈی بہاؤالدین، پنجاب)٭حضرت سیّدنا یوسف شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ (منوڑہ، باب المدینہ کراچی( ٭ ملنگ بابا حضرت سیّدنا محمد رمضان چشتی رحمۃ اللہ علیہ (زم زم نگر حیدرآباد)٭سخی سلطان بابا حضرت سیّد پیر ارشاد علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ (زم زم نگر حیدرآباد)٭حضرت سیّدنا سخی جمیل شاہ داتار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (ضلع ٹھٹھہ باب الاسلام سندھ) ٭حضرت سیّدنا صالح سوائی رحمۃ اللہ علیہ (اوتھل بلوچستان) ٭حضرت سیّدنا سرتاج بابا صوفی تاج محمد رحمۃ اللہ علیہ (وندر بلوچستان) ٭حضرت سیّدنا پیر محمد قاسم مشوری رحمۃ اللہ علیہ (فاروق نگر لاڑکانہ) ٭حضرت سیّدنا پیرفقیرباباجی فضل محمودقادری رحمۃ اللہ علیہ (بٹ خیلہ شریف مالاکنڈایجنسی خیبرپختون خواہ) ٭حضرت سیّدنا میاں میر قادری رحمۃ اللہ علیہ (مغل پورہ مرکز الاولیاء لاہور)٭حضرت سیّدنا علاءُ الدین علی احمد صابر پاکرحمۃ اللہ علیہ (کلیر شریف، ہند) ٭حضرت صوفی عبدالستّار قادری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (مظفر پور بہار، ہند)٭ حضرت زین العابدین پیر دمڑیا شاہ رحمۃ اللہ علیہ (پٹنہ سٹی بہار،ہند) ٭حضرت سیّدنا بابا بھرپور شاہرحمۃ اللہ علیہ (جسپور، ہند)مجلس کے تحت مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی،جس میں سینکڑوں عاشقانِ رسول اورمدرسۃُ المدینہ کے مدنی منے(طلبہ) شریک ہوئے،کئی مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا۔ اجتماع ذکرونعت بھی ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی، اس کے علاوہ 65مدنی حلقوں،15مدنی دوروں، 101 چوک درسوں اور سینکڑوں زائرین پر انفرادی کوشش کے ذریعے نمازاورسنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی ۔ مجلسِ تاجران برائے گوشت کے مدنی کام مجلسِ تاجران برائے گوشت کے تحت مرکزالاولیا لاہور میں ٭جوہر ٹاؤن ٭سلاٹر ہاؤس (مذبح خانہ) شاہ پور٭مرکز الاولیا لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں اور ٭ تاجر شفیق چوہدری کے گھر پر اجتماعاتِ میلاد منعقد ہوئے جن میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے۔ ان اجتماعات میں امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے، پرفیوم ہول سیلرز، شاہ عالَم مارکیٹ کے تاجران، گوشت وغیرہ کا کام کرنے والے، فیکٹریز کے منیجرز، ایڈمن منیجرز، سپر وائزرز اور مرکزالاولیا کی بزنس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجتماعات میں بیان کی برکت سے ایک تاجر شخصیت نے 33مرلے پر مشتمل اپنا اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کے لئے پیش کردیا جبکہ دیگر کئی تاجران نے ٹیلی تھون کے لئے ہاتھوں ہاتھ یونٹ بھی جمع کروائے۔ مجلس شعبۂ تعلیم کے مدنی کام ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مرکزالاولیاء لاہورمیں اجتماعِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سیرتِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مختلف پہلوؤں پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ ٭مرکزالاولیاء لاہور میں گاڑیاں بنانے والی ایک مشہور کمپنی کے کار مینوفیکچرنگ یونٹ (Car Manufacturing Unit) میں ایک عظیمُ الشّان سنّتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیاگیا جس میں اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ پروڈکشن محمد اشرف، H.R جنرل منیجر لاجسٹک جنرل منیجر اکمل ڈار، ڈپٹی منیجرH.R حافظ ساجد، یونین پریزیڈنٹ منیر احمد سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ ٭جامشورو بابُ الاسلام سندھ کی سندھ یونیورسٹی کے سچّل ہاسٹل اور پاک حنفی کابینہ مرکزالاولیا لاہور میں اجتماعِ میلاد منعقد ہوئے جن میں نگرانِ پاک مجلس شعبۂ تعلیم نے سنّتوں بھرےبیان فرمائے۔ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے مدنی کام مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ماہِ نومبر2018ء میں 120 مَحَارِم اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم و بیش1900مَحَارِم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مبلّغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے 280مَحَارِم اسلامی بھائیوں نے 3دن، 14اسلامی بھائیوں نے 12دن اور 6اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ سنّتوں بھرے اجتماعات ٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت مرکزالاولیاء لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، جناح اسپتال کے مین آڈیٹوریم اور ایک کالج کے آڈیٹوریم میں عظیمُ الشّان اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، مُبَلِّغِینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیان فرماتے ہوئے حاضرین کو دنیا بھر میں خدماتِ دعوتِ اسلامی سے آگاہی فراہم کی۔ ٭مجلس تاجران کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی بابُ المدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رُکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ کی جانب سے مرکزالاولیاء لاہور میں سُنّتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رُکنِ شوریٰ محمد منصور عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت حافظ آباد پنجاب کے پریس کلب میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے صحافیوں کو مدنی پھول دیئے۔ ٭مجلس اِزدیادِ حُب کے تحت راولپنڈی میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رُکنِ شوریٰ محمد اطہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔

بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کا سفرِ افریقہ جانشین و صاحبزادۂ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی کاموں کے سلسلے میں22تا27نومبر2018ء موزمبیق کےمختلف شہروں ماپوتو (Maputo)، نامپولا (Nampula)، نکالا (Nacala) اور 28نومبر تا 03 دسمبر 2018ء ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں لوڈیم (Laudium)، جوہانسبرگ (Johannesburg)، پریٹوریا(Pretoria) اور لئیناسیا (Lenasia) کا مدنی سفر فرمایا جہاں مختلف مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں میں بیانات فرمائے، نیز مقامی شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائی۔ اس سفر کے دوران 2دسمبر 2018ء کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جامعۃُ المدینہ کے دوسرے اجتماعِ دستارِ فضیلت میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کی۔ اس اجتماع میں مقامی علمائے کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔ مفتی محمد قاسم عطاری کا یو کے سفر مفتی محمد قاسم عطاری صاحب نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں 26نومبر تا 11 دسمبر2018ء یوکے کے مختلف شہروں لندن، برمنگھم، بولٹن، بریڈ فورڈ، مانچسٹر، بلیک برن، ڈیوس بری اور آکرنگٹن کا سفر فرمایا جہاں تین جامعاتُ المدینہ میں طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور مختلف مقامات پر ہونے والے مدنی حلقوں میں عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ کا بیرونِ ملک سفر ٭نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رُکنِ شوریٰ حاجی عبدُالحبیب عطاری، رُکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے دسمبر2018ء میں پیغامِ دعوتِ اسلامی کو عام کرنے کے لئے سری لنکا، سنگاپور اور انڈونیشیا کا سفر فرمایا جہاں مختلف مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں میں بیان کے ساتھ ساتھ مقامی علمائے کرام، شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائی اور ذمّہ داران کے مدنی مشوروں وغیرہ کا سلسلہ رہا۔ ٭رُکنِ شوریٰ حاجی بلال رضا عطاری نے 14تا16نومبر 2018ء عرب شریف، 4تا8دسمبر2018ء عرب امارات اور 18نومبر تا 2دسمبر 2018ء کینیڈا کے مختلف شہروں(Toronto, Calgary, Vancouver, Regina, Winnipeg, Montreal, Ottawa) کا سفر فرمایا جہاں سنّتوں بھرے اجتماعات، مدنی حلقوں میں بیانات، جلوسِ میلاد میں شرکت اور ذمّہ داران کے ساتھ مدنی مشوروں وغیرہ کا سلسلہ رہا۔ ٭رُکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے 12تا 15 نومبر 2018ء ترکی کا مدنی دورہ فرمایا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ ٭11تا 28 نومبر 2018ء رُکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے یورپ کے ان ممالک کا مدنی دورہ فرمایا جہاں مختلف مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات، مدنی حلقوں اور جلوسِ میلاد وغیرہ کا سلسلہ ہوا:اسپین، یونان، اٹلی، سویٹزر لینڈ، آسٹریا، جرمنی۔ کینیڈا میں ایک اور مدنی مرکز کا افتتاح 30 نومبر 2018ء کو کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح ہوا اس موقع پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں رُکنِ شوریٰ حاجی بلال رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مساجد آباد کرنے کے تعلق سے مدنی پھولوں سے نوازا۔ یومِ قفلِ مدینہ مجلس مدنی انعامات (بیرونِ ملک) کے تحت ماہِ ربیعُ الاوّل1440ھ میں اٹلی، عمان، ہند، بنگلا دیش، یونان، فرانس، یوکے، یوگنڈا اور بحرین میں 650مقامات پر یومِ قفلِ مدینہ منانے کا سلسلہ رہا جس میں کم و بیش 14ہزار293عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مدنی قافلہ 16نومبر 2018ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے سے ساؤتھ کوریا ایک مدنی قافلے نے سفر کی سعادت حاصل کی۔ کینیڈا میں جامعۃُ المدینہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کینیڈا میں نومبر2018ء میں جامعۃُ المدینہ کے آغاز کے لئے مونٹریال کینیڈا میں جگہ خریدی جاچکی ہے عنقریب یہاں درسِ نظامی (عالم کورس) کا سلسلہ ہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ اصلاحِ اعمال کورس مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ اور مجلس کورسز ہند کے تحت 4دسمبر 2018ء سے ہند کے شہر پالن پور کے علاقے کانودر (Kanodar) میں جامعہ غریب نواز میں طلبۂ کرام کا اصلاحِ اعمال کورس ہوا جس میں 40 سے زائد طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

مدنی کورسز٭11 نومبر2018ء کو پاکستان کے مختلف شہروں بابُ المدینہ کراچی ،زم زم نگر حیدرآباد ،مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف، سردار آباد فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرات میں دارالسنّہ للبنات میں 12 دن کا ”اسلامی زندگی کورس“ اور 26 نومبر 2018ءکو 12 دن کا ”اصلاح اعمال کورس“ ہوا۔ ٭مجلس مختصر کورسز (اسلامی بہنیں) کے تحت ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستان بھر میں کم و بیش 398 مقامات پر ذِمّہ دار اسلامی بہنوں کیلئے آٹھ دن کا ”فیضانِ ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع کورس“ کا انعقاد ہوا۔ ان مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں میں سے تقریباً 2868اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی دورہ میں شرکت، تقریباً 2794اسلامی بہنوں نے روزانہ دو گھنٹے مدنی کام کرنے اور تقریباً 1621اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کی نیّت کی۔ مجلسِ رابطہ ٭مجلسِ رابطہ کی ذِمّہ دار اسلامی بہن نے 3نومبر 2018ء کو راولپنڈی میں ایک بیوٹی پارلر کی مالکہ (Owner) سے ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش کی جس کی برکت سے6نومبر سے اس پارلر میں ماہانہ مدنی حلقہ شروع ہوگیا ہے ٭مجلسِ رابطہ کی ذِمّہ دار اسلامی بہن نے P.T.V News کی سابقہ نیوز ڈائریکٹر کنٹرولر خاتون سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اور مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب و رَسائل تحفے میں دئیے، انہوں نے اپنے گھر مدنی حلقہ لگانے کی نیّت کی۔ ٭مجلسِ رابطہ کی ذِمّہ دار اسلامی بہن نے 19 نومبر2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں ایک وکیل خاتون کے گھر میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں وُکلا خواتین نے شرکت کی۔ اختتام پر اسلامی بہنوں میں مکتبۃُ المدینہ کے مختلف مدنی رسائل بھی تقسیم ہوئے۔ ٹیلی تھون اجتماع اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ و مجلسِ مالیا ت کے تحت 17نومبر 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں مدنی عطیّات کے لئے ٹیلی تھون اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلّغۂ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے شخصیا ت اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے مزید یونٹ بھی جمع کروانے کی نیّت کی۔ اجتماعاتِ میلاد ٭23نومبر 2018ء کو جلا ل پور بھٹیاں کے ایک لیڈی اسپتال، 25نومبر2018ء کو ایک بیوٹی پارلر اور ایک گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں میلادِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ و اٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماعاتِ ذکر ونعت منعقد ہوئے۔ ٭4دسمبر 2018ء کو میلادِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلہ میں اجتماع کا اہتمام ہوا، جس میں عالَمی مجلسِ مشاورت کی ذِمّہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ ٭6 دسمبر 2018ء کو اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں خصوصی (گونگی،بہری)اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

مدنی کورسز٭مجلس مختصر کورسز(اسلامی بہنیں) کے تحت عرب شریف، قطر، کویت، U.K، لندن، امریکہ، یوگنڈا، اسپین، ڈنمارک، ہند کے شہروں جےپور، پُرانی دہلی اور کانپور میں کئی مقامات پر 19دن کا ”فیضانِ سورۂ بقرہ کورس“ کا انعقاد ہوا۔ ٭11 نومبر 2018ء کو ہند کے شہر چھترپور (Chhatarpur) میں 26 گھنٹے پر مشتمل”مدنی انعامات کورس“ ہوا۔ ٭مجلس مدنی کورسز (اسلامی بہنیں) کےتحت اسلامی بہنوں کو مدنی کام سکھانے کےلئے ہند کے مختلف شہروں سرنکوٹ، لکھنؤ، کلکتہ، جمشید پور، اجین(Ujjain)، گوالیار، جھانسی، کاشی پور اور موتی نگر میں تین دن کے ”مدنی کام کورس“ ہوئے جن میں کم و بیش 2156 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ اجتماعاتِ میلاد ماہِ میلاد (ربیع ُالاوّل) میں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے کئی مقامات پر اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ماریشس، ساؤتھ افریقہ، موزمبیق، نیوزی لینڈ میں آکلینڈ، آسٹریلیا میں سڈنی اور میلبورن، کنیڈا میں مانٹریال، کیلگری اور ٹورنٹو، بنگلہ دیش میں چٹاگانگ، ڈھاکہ اور سلہٹ، ہند میں بھوج پور، مراد آباد، ٹھاکردوارہ، کانپور، ممبئی، گوا، ناسک، بارسی، ناگپور، حیدرآباد، میسور، ہبلی، تلنگانہ، امریکہ میں نیویارک، ڈیلاس، میامی، شکاگو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن میں اجتماعاتِ میلاد منعقد ہوئے جن میں تقریباً 1400سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلسِ تجہیز و تکفین اجتماعات مجلسِ تجہیز وتکفین (اسلامی بہنیں) کے تحت اسلامی بہنوں کو تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھانے کے لئے نومبر2018ء کو ہند کے شہر کانپور، الٰہ آباد، آگرہ، گوپی گنج، یوپی، کوٹہ، پرتاب گڑھ، چھوٹی سادڑی، بنارس، گورکھ پور، پدروانہ (Padruana)، کاورہ پیٹھ (Kavrapeth)،نیپال گنج نیپال، خوشی نگر (Kushinagar)،کیتھون، مانڈوی، موڈاسا، ارولی، لونا واڈا (Lonavla)، دھولکا (Dholka)، احمدآباد، ہمت نگر، اشرف نگر، اجین، یوکے، والسال، ڈربی، لیسٹر، نوٹنگھم، ٹیویڈیل (Tividale)، ہینڈزورتھ (Handsworth)، آسٹریلیا، کینیڈا، بالسال ہیلتھ (Balsall Heath)، کینیا، شیلٹن (Shelton)، پیٹرزبرگ (Peterborough)، پارک لینڈ میں تجہیز و تکفین اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقریباً 2008اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی عطیات مہم (ٹیلی تھون) 2دسمبر2018ء کو جامعاتُ المدینہ اور مدارسُ المدینہ کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں دعائے عطّاؔر کی حقدار بننے کے لئے بیرونِ ملک (آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہند اور دیگر ممالک) کی اسلامی بہنوں نے مدنی عطیات جمع کروائے۔ یوکے کی اسلامی بہنوں نے 3ہزار 759سے زائد یونٹ جمع کئے۔ مدرسۃُ المدینہ کا آغاز ٭4ربیعُ الاوّل1440ھ برمنگھم میں نئے مدرسۃُ المدینہ بالغات شروع ہوئے۔


Share

 جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

علمائے کرام سے ملاقاتیں گزشتہ ماہ مجلسِ رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں نے تقریباً 1800سے زائد علما، خطبا و ائمۂ کرام سے ملاقات کی سعادت حاصل کی جن میں سے چند کے نام یہ ہیں: پاکستان ٭مفتی عبدالعلیم سیالوی صاحب (شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو مرکزالاولیاء لاہور) ٭مولانا مفتی محمد حمداللہ جان نقشبندی صاحب (صوابیKPK) ٭مفتی غلام شبیر صاحب (دارالافتاء جامعہ راشدیہ خیرپور میرس باب الاسلام سندھ) ٭نبیرۂ حافظِ ملّت حضرت مولانا پیر سیّد محمد نویدالحسن شاہ مشہدی صاحب (منڈی بہاؤالدّین) ٭مفتی محمد ابراہیم نعیمی صاحب (مہتمم جامعہ نعیمیہ احسن العلوم فقیرہ گوٹھ باب المدینہ کراچی) ٭مفتی حافظ نذیر احمد قادری صاحب (ڈائریکٹر مذہبی امور دینیہ کشمیر) ٭مولانا سیّد حسین احمد مدنی شاہ صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ انوارِ محمدیہ کوٹ ادو، ضلع مظفرگڑھ) ٭مولانا نصیب الحسن ہزاروی صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ جیلانیہ اسلام آباد) ٭مولانا محمد احمد سعیدی صاحب (مہتمم جامعہ سیرانیہ کاظمیہ خانقاہ شریف ضلع بہاولپور) ٭مولانا محمد عبدالقادر خان نعیمی صاحب (مہتمم مدرسہ غوثیہ ضلع گجرات) ٭مولانا احمد یار فریدی صاحب (خطیب جامع مہاجرین ہڑپہ ضلع ساہیوال) ٭مفتی محمد اسلم مدنی صاحب (خطیب جامع مسجد غوثیہ زم زم نگر حیدر آباد) ٭مفتی وزیر رضوی صاحب (مہتمم دارالعلوم صدیقیہ حب چوکی بلوچستان) ٭مفتی عبدالستّار صاحب (مہتمم دارالعلوم سخی لعل شہباز قلندر سیہون شریف) ٭مولانا حافظ محمد شفیع سرکی صاحب (مہتمم مدرسہ بحرالعلوم حمیدیہ ٹھل باب الاسلام سندھ) ٭پروفیسر مولانا رحیم بخش قادری صاحب (مہتمم دارالعلوم فیض الرّسول اوستہ محمد بلوچستان) ٭مولانا محمد کامران قادری صاحب (خطیب رٹّو ضلع استور گلگت بلتستان) ہند ٭علّامہ مولانا سیّد شاہ مصباح الحق عمادی صاحب (سجادہ نشین خانقاہ عمادیہ قلندریہ پٹنہ بہار) ٭مولانا محمد جلال الدّین اشرف اشرفی جیلانی صاحب (بانی و سربراہ جامعہ مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف بنگال) ٭مولانا غلام حسین مصباحی اشرفی صاحب (بانی و ناظم جامعہ خدیجۃ الطاہرہ للبنات) ٭علّامہ محمد حسین ابوالحقانی (بہار) ٭مولانا سیّد مقیم الرّحمٰن (رامپور یوپی) ٭مولانا نصیر الدّین (پرنسپل جامعہ اہلِ سنّت بدرالعلوم جسپور) دیگر ممالک ٭پیرِ طریقت حضرت علّامہ عبدالکریم صاحب (سرا ج نگر بنگلہ دیش) ٭مولانا حافظ محمد شریف مصری (سٹٹگارٹ جرمنی) ٭مولانا افتخار مصباحی صاحب (خطیب جامع مسجد چندروٹا نیپال) 25ویں فقہی سیمینار میں علمائے کرام سے ملاقاتیں ہند میں واقع اہلِ سنّت کی مشہور دینی درسگاہ الجامعۃُ الاشرفیہ مبارکپور میں25ویں فقہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ہند کے جیّد علمائے کرام نے شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے اس سیمینار کے موقع پر کئی علمائے کرام، مشائخِ عظام اور مفتیانِ کرام سے ملاقاتیں کیں جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:٭سراجُ الفقہاء مفتی محمد نظامُ الدّین مِصباحی رضوی صاحب (ناظم مجلسِ شرعی و صدر مدرس الجامعۃُ الاشرفیہ) ٭خیرُالاذکیاء مولانا محمد احمد مِصباحی صاحب (ناظمِ تعلیمات الجامعۃُ الاشرفیہ) ٭عزیزِ ملّت مولانا عبدالحفیظ صاحب (سربراہِ اعلیٰ الجامعۃُ الاشرفیہ) ٭مفتی محمد نسیم مِصباحی صاحب ٭مفتی محمد بدرِ عالَم مِصباحی صاحب ٭مولانا محمد صَدرُ الوَری صاحب ٭مولانا عبد المبین نعمانی صاحب۔ علمائے کرام کی مدنی مراکز میں آمد ٭استاذ العلماء حضرت علّامہ مولانا فضل سبحان قادری صاحب (مہتمم و مدرس جامعہ قادریہ، مردان K.P.K) ٭مفتی خلیل احمد جان اَزہری صاحب (درگاہ وئیر شریف بھان سعید آباد ضلع دادو) ٭مفتی محمد عابد جلالی صاحب (مرکزالاولیاء لاہور) ٭مفتی محمد ریحان قادری صاحب (شہباز گوٹھ نادرن بائی پاس باب المدینہ کراچی) اور مولانا محمد مشتاق نعیمی صاحب (جامع مسجد درگاہ عثمان شاہ گڈاپ روڈ) ٭جامعہ رُکنُ الاسلام (زم زم نگر حیدرآباد) کے شیخُ الحدیث حضرت مولانا عبدالوہاب قادری صاحب اور دیگر مدرسین عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی تشریف لائے جہاں ان علمائے کرام کو المدینۃُ العلمیہ، جامعۃُ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا ٭مولانا عابد حجازی صاحب (مدرس جامعہ اکبریہ نارنگ منڈی مرکزالاولیاء لاہور) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرکزالاولیاء لاہور ٭مولانا طاہر اقبال جلالی صاحب (ناظمِ اعلیٰ جامعہ مظہرالاسلام جلالپور بھٹیاں ضلع حافظ آباد) نے فیضانِ مدینہ جلالپور بھٹیاں اور ٭مولانا فیضان جمیل فریدی چشتی صاحب (مہتمم دارالعلوم فریدیہ راجن پور) نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ راجن پور کا دورہ کیا۔ بیرونِ ملک ٭مولانا محمد عدنان الحق قادری صاحب نے تُرکی میں دعوتِ اسلامی کے نگرانِ مالکی ممالک کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ فرمایا اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ برمنگھم یوکے میں بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام برمنگھم میں نکلنے والے جلوسِ میلاد میں شرکت فرمائی ٭صاحبزادہ پیر سلطان نیازالحسن سروری قادری صاحب (چیئرمین حضرت سلطان باہو ٹرسٹ) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم یوکے کا دورہ کیا ٭خلیفۂ تاجُ الشّریعہ مولانا محمد قمرالزماں مِصباحی صاحب نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ کنزُ الایمان ممبئی ہند کا دورہ فرمایا ٭مولانا سیّد حسن عسکری میاں اشرفی الجیلانی صاحب نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ بُرہانِ ملّت جبل پور ہند میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعۃُ المدینہ کا دورہ فرمایا اور دعاؤں سے بھی نوازا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت گزشتہ ماہ سنّی جامعات و مدارس سے تقریباً 1900 سے زائد طلبۂ کرام نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکروں میں شرکت کی۔ شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے ان شخصیات سے ملاقات کی: ٭امجد جاوید سلیمی (آئی جی پنجاب پولیس) ٭سیّد مراد علی شاہ (چیف منسٹر سندھ) ٭چوہدری پرویز الٰہی (اسپیکر صوبائی اسمبلی) ٭سعید غنی (وزیرِ بلدیات سندھ) ٭ڈاکٹر عمر جہانگیر (ڈپٹی کمشنر راولپنڈی) ٭D.I.Gاحسن عباس (C.P.Oراولپنڈی) ٭محمد عاصم (S.Pراولپنڈی) ٭محمد آصف (چیئرمینP.H.Aراولپنڈی) ٭عارف عباسی (چیئرمینR.D.Aراولپنڈی) ٭مولانا اشفاق رضوی صاحب (امیر علماء کونسل وار برٹن) ٭کیپٹن شعیب (A.D.C.G اسلام آباد) ٭محمد فراز (ڈائریکٹر اربن پلاننگC.D.Aاسلام آباد) ٭راجہ بشارت (وزیرِ قانون پنجاب) ٭عبدالکبیر قاضی (ہوم سیکرٹری سندھ) ٭آغا پرویز (D.G محتسبِ اعلیٰ صحت سندھ) ٭ناصر شاہ (منسٹر مذہبی امور سندھ) ٭فراز ڈیرو (منسٹر اوقاف سندھ) ٭کلیم امام (I.Gسندھ) ٭امیر احمد شیخ (ایڈیشنلI.Gکراچی) ٭جاوید عالَم اوڈو (D.I.Gساؤتھ کراچی) ٭ڈاکٹر امین یوسف زئی (D.I.Gویسٹ کراچی) ٭افتخار شالوانی (کمشنر کراچی) ٭سیّد سردار علی شاہ (صدر آف ریونیو ڈیپارٹمنٹ یونین حیدر آباد) ٭چوہدری ناصر بوصال (M.N.A منڈی بہاؤ الدّین) ٭عبدالجبار خان (M.P.A زم زم نگر حیدر آباد) ٭طارق شاہ (M.N.A زم زم نگر حیدر آباد) ٭حنیف قریشی (M.P.Aراجن پور) ٭طاہر رندھاوا (M.P.A بھکر) ٭حاجی جاوید انور (D.S.Pسٹی چنیوٹ) ٭ملک غلام عباس اعوان (D.S.Pبھلوال) ٭سیّد امان انور قدوائی (ڈپٹی کمشنر چنیوٹ) ٭محمد انور کیتھران (D.P.Oچنیوٹ) ٭سیّد فیصل شاہ صاحب (کمشنر سبّی ڈویژن) ٭سیّد خرم علی شاہ (R.P.Oسرگودھا) ٭ملک لال محمد کھوکھر (D.S.Pسٹی گلزارِ طیبہ، سرگودھا) ٭سیّد اعجاز حسین شاہ بخاری (D.S.Pحاصل پور) ٭چوہدری اشفاق رامے (چیئرمین بلدیہ حاصل پور) ٭مہر واثق عباس ہرل (اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ) ٭بیرسٹر صہیب احمد بھرتھ (M.P.Aبھیرہ شریف) ٭چوہدری فیصل فاروق چیمہ (M.P.A گلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭مہر غلام محمد لالی (M.N.Aگلزارِ طیبہ سرگودھا) ٭ڈاکٹر لیاقت علی خان (M.P.Aگلزارِ طیبہ سرگودھا)۔ اجتماعاتِ ذکر و نعت ٭دعوتِ اسلامی کے تحت شیخوپورہ موٹر وے اور ہائی وے ٹریننگ ہیڈکواٹر میں اجتماعِ میلاد ہوا جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس اجتماع میںD.I.Gمحبوب اسلم سمیت کثیر آفیسرز اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ ٭راولپنڈی میں میجر جنرل شاہد محمود کیانی کے والد صاحب کے چہلم پر سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مرکز الاولیاء لاہور میں سیکشن آفیسر محمد رمضان کے گھر پر اجتماعِ میلاد ہوا جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مرکزالاولیاء لاہور میں چئیرمین سٹی واربرٹن جمیل احمد نارگ، گلزارِ طیبہ سرگودھا میں ڈسٹرکٹ ایگری کلچر آفیسر میاں ہارون احمد مخدوم اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر سرگودھا، حافظ عبدالمنان بیگ، سبّی کے D.P.Oآفس کے سپریڈنٹ بشیر احمد ابڑو، زم زم نگر حیدرآباد میں M.N.A طارق شاہ جاموٹ اور M.P.Aچودھری زاہد اکرم کے گھروں، منڈی بہاؤ الدّین میںM.N.Aچوہدری ناصر بوصال کے ڈیرے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہاؤس کلب8میں اجتماعاتِ میلاد کا سلسلہ ہوا۔ ٭چوہدری وارث ایڈووکیٹ کے گھر راولپنڈی میں شخصیات مدنی حلقہ لگایا گیا۔ ٭تھانہ شاہ پور سٹی، جناح ہال جام پور، آدی والا راجن پور، سٹی تھانہ کوٹ چھٹہ، جناح ہال علی پور اور ڈسٹرکٹ آفس زراعت بھکر میں اجتماعِ میلاد ہوا۔ ٭گلزارِ طیبہ سرگودھا میں سابق M.N.A ملک شاکر بشیر اعوان کی چچی کے انتقال پر مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے ان سے ملاقات کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔ان سنّتوں بھرے اجتماعات و مدنی حلقوں میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے جن میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور سیکورٹی اداروں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ شخصیات کی مدنی مرکز آمد ٭D.S.P لیگل منہاج سکندر، ٭سیاسی شخصیت جنید خان محسود اور ٭سینئر ایڈووکیٹ مروان خان نے فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا۔


Share

 جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

 مجلسِ شرعی، جامعہ اشرفىہ مبارَک پور (ہند) نے (27تا 29 نومبر2018ء جاری رہنے والے) پچّىسوىں فقہى سیمینار کے موقَع پر دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران کو دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کے اعتراف میں سِپاس نامہ (تحریری اظہارِ تشکّر) پیش کیا جس کے چند اقتباسات پیشِ خدمت ہیں:

٭دعوتِ اسلامى تبلىغِ قراٰن و سنّت کى عالَمى، غىر سىاسى اور پُر اَمْن تحرىک ہے۔ اس تحرىک کا سب سے اہم اور بنىادى مقصد فرد اور معاشرے کى اصلاح ہے۔ تحرىک اپنا مدنى مقصد ان الفاظ مىں بىان کرتى ہے کہ ”مجھے اپنى اور سارى دنىا کے لوگوں کى اصلاح کى کوشش کرنى ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ“ اور اس عظىم مقصد کى تکمىل کے لئے مدنى انعامات پر عمل اور مدنى قافلوں مىں سفر کو ناگزىر قرار دىتى ہے ٭بِفَضْلِہٖ تعالىٰ دعوتِ اسلامى اس وقت 92([1]) شعبہ جات مىں کام کررہى ہےاور اب تک دنىا کے 200 مَمالِک([2]) مىں اپنا پىغام پہنچا چکى ہے ٭دعوتِ اسلامى نے علمِ دِىن کے فروغ و اِشاعت کے لئے ملک و بىرونِ ملک مىں بےشمار مدارس و جامعات اور اسلامى اسکول قائم کئے (جو) مدرسۃُ المدىنہ، جامعۃُ المدىنہ اور دارُالمدىنہ کے نام سے معروف ہىں، جب کہ اس کے تربىَتى مراکز فىضانِ مدىنہ کے نام سے مشہور ہىں۔ دعوتِ اسلامى نے تحرىرى کام کو معقولى اور تحقىقى شکل مىں پىش کرنے کے لئے المدىنۃُ العلمىہ کے نام سے اىک اہم ادارہ قائم کىا ہے جو بِلاشُبہ علمى اور تحقىقى دنىا مىں اىک اہم اضافہ ہے ٭المدىنۃُ العلمىہ سے تىّار ہونے والى کتابىں دعوتِ اسلامى کے اِشاعتى ادارے مکتبۃُ المدىنہ سے شائع ہوتى ہىں اور وہىں سے سارى دنىا مىں پہنچائى جاتى ہىں، بلا مُبالَغہ اب تک ہزاروں کتابىں مکتبۃُ المدىنہ سے شائع ہو کر عوام و خواص مىں مقبولىت حاصل کرچکى ہىں ٭دعوتِ اسلامى کا اىک قابلِ اعتماد ادارہ دارالافتا ء(اہلِسنّت)ہے جہاں عُلَمائے کرام اور مفتىانِ عِظام کى اىک ٹىم عوام کى دِىنى اور مذہبى راہنمائى کے لئے ہمہ وقت حاضر رہتى ہے۔(اس دارالافتاء اہلِسنّت) کى سب سے اہم خصوصىت ىہ ہے کہ ىہاں صَوتی (Audio)، تحرىرى، آن لائن اور دىگر ذرائع سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دىئے جاتے ہىں ٭دعوتِ اسلامى جدىد ذرائع اِبلاغ کى اِفادىت پر ىقىن رکھتى ہے، اسى لئے اس نے 1996ہى مىں اپنى وىب سائٹ([3])بنالى اور ىہ اُردو زبان کى پہلی مذہبى وىب سائٹ ہے۔ 2008مىں مدنى چىنل قائم کىا جو دنىا کے پانچ سىٹلائٹس سے نشر ہوتا ہے۔ اس چىنل سے عَرَبى، اُردو، انگرىزى اور بنگلہ زبان مىں دِىنى معلومات نشر کى جاتى ہیں۔ دعوتِ اسلامى نے وىب سائٹ اور مدنى چىنل کے علاوہ آن لائن مدرسے اور تعلىمِ قراٰن کے سلسلے قائم کئے اور متعدّد دِىنى اىپس (Applications) بھى تىّار کىں، جن مىں المدىنہ لائبرىرى، اوقاتُ الصّلاة، کنزُالاىمان، دارالافتاء، فتاوىٰ رضوىہ اور بہارِ شرىعت کے سافٹ وىئر (Software)خصوصى طور پر قابلِ ذکر ہىں۔ دعوتِ اسلامى کے ہمارے قرىبى احباب نے مجلسِ شرعى کے 23وىں فقہى سیمینار کے جملہ مَصارِف ادا کرکے ہمارى مضبوط پُشت پناہى بھى کی۔ اللہ تعالىٰ دعوتِ اسلامى کى دِىنى خدمات کو قبول فرمائے اور اسے دن دُونى رات چوگنى ترقّى عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم



[1] اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اب دعوتِ اسلامی خدمتِ دین کے 105سے زائد شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے۔

[2] دعوتِ اسلامی کا مدنی کام اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تقریباً دُنیا بھر میں ہے


Share

Articles

Comments


Security Code