صفر المظفرکی عبادات
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن

موضوع: صفر المظفر  کی عبادات

اسلامی سال کا دوسرا مہینا صَفَرُ الْمُظَفَّر ہے۔عربی زبان لفظ صفر کے کئی معانی ہیں جن میں سے ایک معنی خالی ہونا بھی ہے۔ ماہِ صفر کو صفر اس لئے کہا جاتا ہے کہ اہلِ عرب کا معمول تھا کہ وہ ماہِ صفر کے شروع ہوتے ہی جنگ اور سفر کے ارادے سے اپنے گھروں سے نکل جاتے تھے جس کی وجہ سے ان کے گھر خالی رہ جاتے تھے، اسی وجہ سے کہا جاتا ہے:صَفَرَ الْمَکَانُ یعنی مکان خالی ہو گیا۔([1])ماہِ صفر ایک با برکت مہینا ہے،اس ماہ کی عبادات کی تفصیل پیشِ خدمت ہے:

ماہِ صفر کے نوافل

برکاتِ صفر:منقول ہے کہ  جو ماہِ صفر کا چاند دیکھ کر اس روز مغرب کے بعد عشا سے پہلے 4 رکعت نماز پڑھے اور بعدِ نماز  1000 مرتبہ درودِ پاک پڑھے تو اس کے تمام(صغیرہ)گناہ بخشے جائیں گے اور حضور کی زیارت نصیب ہو گی۔([2])

پہلی رات کے نوافل:ماہِ صفر کی پہلی رات میں نمازِ عشا کے بعد ہر مسلمان کو چاہیے کہ 4 رکعت نماز پڑھے، پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدسورۂ کافرون 15 مرتبہ، دوسری میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ  اخلاص 11 بار، تیسری میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ فلق 15 بار اور چوتھی رکعت میں سورۂ ناس  15مرتبہ پڑھے،سلام کے بعد چند بار 743265432 پڑھے،پھر 70 مرتبہ درودِ پاک پڑھے تو اللہ پاک اس کو بڑا  ثواب عطا فرمائے گا اور اسے ہر بلا سے محفوظ رکھے گا۔([3])

آخری بدھ کے نفل:ماہِ صفر کے آخری بدھ کو چاشت کے وقت غسل کر کے  2  رکعت نماز پڑھئے،ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 11، 11 بار سورۂ اخلاص پڑھئے،پھر سلام کے بعد 70 مرتبہ یہ درودِ پاک پڑھئے:اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔پھر ایک مرتبہ یہ دعا پڑھئے:اَللّٰهُمَّ صَرِّفْ عَنِّي هٰذَا الْيَوْمَ، وَ اعْصِمْنِي مِنْ سُو ءِهٖ، وَ نَجِّنِي عَمَّا اَصَابَ بِهٖ مِنْ نُحُوْسَاتِهٖ وَ كُرُبَاتِهٖ بِفَضْلِكَ يَا دَافِعَ الشُّرُوْرِ،يَا مَالِكَ النُّشُورِ،يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،وَ صَلَّى اللَّهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ الْاَمْجَادِ وَ بَارِكْ وَ سَلِّمْ۔ان شاء اللہ اس نماز و  دعا کی برکت سے اللہ پاک تمام بلاؤں اور تکلیفوں سے محفوظ رکھے گا۔([4])

ماہِ صفر کے آخری بدھ کی صبح غسل کر کے چاشت کے وقت دو رکعت اس طرح پڑھئے کہ پہلی میں پارہ  3  سورۂ اٰلِ عمرٰن کی آیت نمبر 26 ،  27 اور دوسری میں پارہ 15 سورۂ بنی اسرآءیل کی آیت نمبر 110 ، 111 اور سلام کے بعد درود اور یہ دعا پڑھئے:اَللّٰهُمَّ صَرِّفْ عَنِّی شَرَّ هٰذَا الْيَوْمَ وَ اعْصِمْنِي مِنْ شُومِهٖ وَ اجْعَلْ عَلَىَّ رَحْمَتَهُ وَ بَرَكَتَهُ وَ جَنِّبْنِي عَمَّا یَخَافُ فِيهِ مِنْ نُحُوْسَاتِهٖ وَ كُرُبَاتِهٖ بِفَضْلِكَ يَا دَافِعَ الشُّرُوْرِ وَ يَا مَالِكَ النُّشُوْرِ وَ صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ اَجْمَعِيْنَ۔([5])

بلاؤں سے حفاظت:جو صفر کے آخری بدھ کو چار رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد  17 بار سورۂ کوثر اور  5 بار سورۂ اخلاص پڑھے اور سلام کے بعد یہ دعا پڑھے:اَللّٰهُمَّ يَا شَدِيدَ الْقُوىٰ،يَا شَدِيدَ الْمِحَالِ،يَا عَزِيزُ ذَلَّلْتَ بِعِزَّتِكَ جَمِيعَ خَلْقِكَ،اَكْفِنِي مِنْ جَمِيعِ خَلْقِكَ يَا مُحْسِنُ،يَا مُجْمِلُ،يَا مُفَضِّلُ،يَا مُنْعِمُ،يَا مُكَرِّمُ،يَا مَنْ لَّآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِين تو اللہ پاک اسے اگلے سال تک تمام بلاؤں سے محفوظ رکھے گا۔([6])

لمبی عمر پانے کا نسخہ:لمبی عمر پانے کے لئے ماہِ صفر کے آخر میں آٹھ رکعت دو سلام کے ساتھ پڑھئے، ہر رکعت میں سورۂ اخلاص پندرہ بار، بعدِ سلام تین بار درودِ پڑھ کر یہ دعا تین بار پڑھئے:اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ شُكْرً ا وَلَكَ الْمَنُّ فَضْلاً وَ اَنْتَ رَبُّنَا حَقًّا وَ اَنَا عَبْدُکَ رِقًّا وَ اَنْتَ كُنْتَ لِذٰلِكَ اَهْلاً اَسْتَوْدِعُكَ نَفْسِي وَ دِينِي وَ دُنْيَايَ وَآخِرَتِی وَ خَوَاتِیْمَ عُمُرِى وَ عَمَلِي وَ اسْتَوْدِعُكَ عِرْضِي وَ عِزَّتِى فِي خَلْقِكَ مِنْ فَضْلِكَ وَ اسْتَودِعُكَ مَنْ اٰمَنَ بِكَ مِنْ عِبَادِكَ وَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ لِشِدَّةِ حَوْلِكَ وَ بَطْشِكَ وَ قُوَّتِكَ فَاِنَّ مُسْتَوْدِعَكَ مَصَانٌ وَ حُكْمُكَ نَافِذٌ وَ قَضَاءُكَ غَالِبٌ وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَیْئٍ قَدِيرٌ يَا اَحْكَمَ الْحَاكِمِينَ وَ يَا اَسْرَعَ الْحَاسِبِيْنَ وَ يَا اَكْرَمَ مَامُولٍ وَ اَجْوَدَ مَسْئُوْلٍ يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ يَا قَدِيْمُ يَا قَائِمُ يَا دَآئِمُ يَا فَرْدُ يَا وِتْرُ يَا اَحَدُ يَا صَمَدُ يَا مَنْ لَّمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُولَدُ وَ لَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ يَا عَزِيزُ يَا وَهَّابُ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ وَ صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلٰى مُحَمَّدٍ خَاتِمِ النَّبِيِّينَ وَ عَلٰى اٰلِهِ الطَّيِّبِينَ الطَّاهِرِيْنَ۔([7])

روزے

ایامِ بیض کے روزوں کے فضائل:روزے رکھنے کے بے شمار دینی و دنیاوی فوائد ہیں۔لہٰذا تمام مہینوں کی طرح ماہِ صفر میں بھی ایامِ بیض(13، 14، 15)تاریخوں کے روزے ضرور رکھنے  کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ صفر ہو یا حضر ،حضور ہر مہینے ان 3 دنوں کے روزے  نہ صرف خود روزے رکھتے بلکہ صحابہ کرام کو بھی اس کی ترغیب دلاتے تھے۔چنانچہ حضرت جریر بن عبدُ اللہ  رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:ہر ماہ میں تین دن(13، 14، 15 تاریخ کے) روزے ساری زندگی کے روزوں کے برابر ہیں۔([8])

وظائف

رزق میں برکت:جو کوئی ماہِ صفر کے آخری بدھ کو سورۂ الم نشرح، سورۂ  تین، سورۂ نصر اور سورۂ اخلاص 80، 80 بار پڑھے اس مہینےکے ختم ہونے سے پہلے ان شاء اللہ وہ غنی ہو جائے گا۔([9]) جواہرِ خمسہ میں ہے:اس کی عمر لمبی کر دی جائے گی۔([10])

سات آیاتِ قرآنیہ کی برکت:آخری بدھ کو نمازِ فجر تا نمازِ عشا ہر نماز کے بعد یہ آیاتِ قرآنیہ ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود بھی پیجئے اور سب کو پلائیے:٭ سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ(۱۰۹) (پ23،یٰسٓ:58)٭ سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ(۷۹) (پ23،الصفت: 79) سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ(۱۰۹) (پ23،الصّٰفّٰت:109) سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(۱۲۰) (پ23،الصّٰفّٰت:120) سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ(۱۳۰) (پ23،الصّٰفّٰت: 130) سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ(۷۳) (پ24،الزمر:73) سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠(۵) (پ30، القدر:5)

یہ سات آیاتِ قرآنیہ درازیِ عمر اور حفاظتِ جان و مال کے لئے بہت افضل ہیں۔([11])

بلاؤں سے حفاظت کی دعا:ماہِ صفر میں ہر روز بعد نمازِ فرض یہ دعا پڑھتے رہنے سے بلاؤں سے حفاظت ہو گی:اَعُوْذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ هٰذَا الزَّمَانِ وَاسْتَعِيذُ بِهٖ مِنْ شُرُورِ الْاَزْمَانِ وَاَعُوْذُ بِجَلَالِ وَجْهِكَ وَكَمَالِ قُدْرَتِكَ اَنْ تُجِيْرَنِي فِي هٰذِهِ السَّنَةِ وَ قِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فِيهَا وَ اَكْرِمْنِي فِي هٰذَا الزَّمَانِ لِصَفَرٍ بِاَكْرَمِ النَّظَرِ وَ اخْتِمْهُ بِالسَّعَادَةِ وَ السَّلَامَةِ لِي وَ لِاَهْلِ بَيْتِي وَ اَوْلَادِي وَ اِخْوَانِي وَ اَقْرُبَائِي وَ لِاُمَّةِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ۔([12])

دعائے مغفرت

حاجی سے دعائے مغفرت کروایئے:امیر المومنین حضرت عمر فاروق  رضی اللہُ عنہ نے فرمایا:حج کرنے والا  مغفرت یافتہ ہے اور حاجی ذو الحجۃ، محرم، صفر اور ربیع الاول کے 20 دنوں میں جس کے لئے استغفار کرے اس کی بھی مغفرت ہو جاتی ہے۔([13])

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* شعبہ ذمہ دار ماہنامہ خواتین



[1]تفسیر ابن کثیر،4/129

[2] اسلامی مہینوں کے فضائل و مسائل، ص32

[3] راحت القلوب فارسی، ص، 62، 61

[4]  اسلامی مہینوں کے فضائل و مسائل، ص26

[5] مرقع کلیمی، ص195

[6] مرقع کلیمی، ص196

[7] مرقع کلیمی، ص197، 196

[8]  نسائی، ص396، حدیث:2417

[9] لطائف اشرفی، 2/231

[10] جواہرِ خمسہ، ص20

[11] اسلامی مہینوں کے فضائل و مسائل، ص27

[12] مرقع کلیمی، ص194

[13]  احیاء العلوم، 1/323


Share