تاثرات و سفارشات
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن

تاثرات و سفارشات

ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن) کے متعلق موصول تاثرات و تجاویز میں سے چند تاثرات و تجاویز ضروری ترمیم و اضافے کے بعد پیشِ خدمت ہیں۔

تاثرات:ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن)اسلامی بہنوں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے۔سلسلہ رسم و رواج کے تحت معاشرے میں جو فضول رسمیں رائج ہیں ان کے متعلق بہت خوبصورت اور آسان انداز میں مدنی پھول تحریر ہوتے ہیں۔دار الافتا اہلِ سنت اور اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل سلسلوں میں خواتین کے متعلق جو شرعی مسائل بیان کئے جاتے ہیں ان سے بھی کافی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور بہت مختصر انداز میں بے شمار علمِ دین حاصل ہوتا ہے۔

سلسلہ نئی لکھاری خواتین میں مطالعہ کرنے کا شوق پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ کسی بھی موضوع پر لکھنے کے لئے اس سے متعلق مختلف کتب سے مواد جمع کرنا پڑتا ہے،کئی آیاتِ کریمہ کی تفاسیر اور احادیثِ مبارکہ شرح کے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے، یوں  الحمدُ للہ  ایک دو صفحے کا مضمون تیار کرنے کی برکت سے ڈھیر ساری معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔

مشورہ:اس کو کتابی شکل میں ضرور شائع ہونا چاہیے بلکہ جس طرح ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا عشرہ منایا جاتا ہے اسی طرح ماہنامہ خواتین کا بھی عشرہ منایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین میں اسے پڑھنے کا جذبہ پیدا ہو اور اس کی اہمیت مزید بڑھے۔نیز  ایسا کرنے سے نہ صرف خواتین بلکہ مَردوں میں بھی اس کا مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہو گا کیونکہ اس میں موجود مضامین خواتین اور مرد سبھی کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ اللہ  پاک شعبہ ماہنامہ خواتین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور انہیں مزید برکتیں عطا فرمائے۔آمین

زوجۂ افضال نصیر( فیڈرل بی ایریا کراچی)

السلام علیکم!ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن)کتابی شکل میں شائع ہو جائے تو زیادہ اچھا ہے۔اس میں مختصر تحریر کا بھی ایک سلسلہ شامل ہونا چاہیے، کیونکہ مختصر بات سے  دین کا پیغام اچھے انداز میں دوسروں تک پہنچایا جا سکتا ہے، بالخصوص وہ خواتین جو لمبی لمبی تحریریں نہیں پڑھ پاتیں  ان شاء  اللہ   وہ بھی بآسانی ان تحریروں کا مطالعہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں گی۔

بنتِ شہاب( ویسٹ بنگال)

تاثرات: الحمدُ للہ  چند ماہ سے ماہنامہ خواتین  پڑھنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اللہ  پاک کے فضل و کرم سے یہ ماہنامہ علمِ دین کا ایک ایسا بہترین خزانہ ہے جو خواتین کی علمی،عملی اور اخلاقی صلاحیتوں کو نکھار رہا ہے۔اس میں فقہ، حدیث، سیرت،  واقعات، عبرت و اصلاح کے مدنی پھول بکھرے ہوتے ہیں جو مجھے بے حد پسند ہیں اور الگ الگ مضامین کی وجہ سے پڑھنے میں مزید دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔مجھے سب سے زیادہ دلچسپی شرعی مسائل اور نئی لکھاری کے مضامین پڑھنے میں ہے۔نیز صرف اس ایک ماہنامے میں، میں نے ایسی ایسی باتیں پڑھی ہیں جو شاید میں سینکڑوں کتابوں کے مطالعے سے حاصل کر پاؤں جس پر میں شعبہ ماہنامہ خواتین کی بہت شکر گزار ہوں۔

اس ماہنامے میں آپ کو کیا اچھا لگا! کیا مزید اچھا چاہتی ہیں!اپنے تاثرات(Feedback)، مشورے اور تجاویز اس ای میل ایڈریس mahnamahkhawateen@dawateislami.net  پر یا وٹس ایپ نمبر03486422931پر تحریراً بھیج دیجئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* شعبہ ذمہ دار ماہنامہ خواتین

* (فیضان آن لائن اکیڈمی،بحرین، عرب شریف)



Share