Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mudassir Ayat 54 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(4) | Tarteeb e Tilawat:(74) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(56) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(288) | Total Letters:(1023) |
{كَلَّا: سن لو!۔} اس آیت اوراس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! سن لو، بیشک وہ قرآن شریف عظیم نصیحت ہے تو جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے کیونکہ اس کا فائدہ اسے ہی ہو گا اور وہ اللّٰہ تعالیٰ کے چاہنے سے ہی نصیحت حاصل کرسکتے ہیں ۔وہی اللّٰہ اس لائق ہے کہ اس کے بندے اس سے ڈریں اور ا س کے عذاب سے خوفزدہ ہوں ، اس پر ایمان لائیں اور اس کی اطاعت کریں اور وہی بندوں کے سابقہ کفر اور گناہوں کی مغفرت فرمانے والا ہے۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۴-۵۶، ۴ / ۳۳۲)
اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے کی فضیلت:
حضرتِ انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس آیت ’’هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ‘‘ کے بارے میں ارشاد فرمایا’’اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے’’میں اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے لہٰذا جو مجھ سے ڈرا اور ا س نے میرے ساتھ کوئی دوسرا خدا نہ بنایا تو میں اس بات کا اہل ہوں کہ اسے بخش دوں ۔( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ المدثر،۵ / ۲۱۷، الحدیث: ۳۳۳۹)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.