$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Abasa Ayat 37 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴔ
اٰیاتہا 42

Tarteeb e Nuzool:(24) Tarteeb e Tilawat:(80) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(42)
Total Ruku:(1) Total Words:(151) Total Letters:(552)
33-37

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ(33)یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ(34)وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِ(35)وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِﭤ(36)لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِﭤ(37)
ترجمہ: کنزالعرفان
پھر جب وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑآئے گی ۔اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا ۔اور اپنی ماں اور اپنے باپ۔اوراپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے۔ان میں سے ہر شخص کو اس دن ایک ایسی فکر ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا کردے گی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ: پھر جب وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑآئے گی۔} اب یہاں  سے قیامت کی ہَولْناکیاں  بیان کی جا رہی ہیں  کیونکہ انسان جب ان ہَولْناکیوں  کے بارے میں  سنے گا تو اس کے دل میں خوف پیدا ہو گا اور اسی خوف کی وجہ سے وہ دلائل میں  غورو فکر کرنے ،کفر سے منہ موڑ کر ایمان قبول کرنے، لوگوں  پر تکبر کرنا چھوڑ دینے اور ہر ایک کے ساتھ عاجزی واِنکساری کے ساتھ پیش آنے کی طرف مائل ہو گا۔چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی 4 آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب دوسری بار صور پھونکنے کی کان پھاڑدینے والی آواز آئے گی تو اس دن آدمی اپنے بھائی، اپنی ماں ، اپنے باپ ،اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں  سے بھاگے گا اور ان میں  سے کسی کی طرف توجہ نہیں  کرے گا تاکہ ان میں  کوئی اپنے حقوق کا مطالبہ نہ کر لے اور ان میں  سے ہر ایک کو اس دن ایک ایسی فکر ہوگی جو اسے دوسروں  سے لاپرواہ کردے گی۔( تفسیرکبیر، عبس،تحت الآیۃ: ۳۳-۳۷، ۱۱ / ۶۱-۶۲، خازن، عبس، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۷، ۴ / ۳۵۴-۳۵۵، ملتقطاً)

            حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’قیامت کے دن تم ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور بے ختنہ شدہ اٹھائے جاؤ گے۔ایک صحابیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا نے عرض کی: یا رسولَ اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، کیا لوگ ایک دوسرے کے ستر کو بھی دیکھیں  گے؟ارشاد فرمایا: ’’اے فلاں  عورت!

’’لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِ‘‘

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ان میں سے ہر شخص کو اس دن ایک ایسی فکرپڑی ہوگی جو اسے (دوسروں  سے) بے پروا کردے گی۔

( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ عبس، ۵ / ۲۱۹، الحدیث: ۳۳۴۳)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html