Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
سُبْحٰنَ اللہ !پیارے اسلامی بھائیو! دِین کی خِدْمت کے لیے خُود کو وقف کرنے والوں، اس عظیم تَرِین قافلے میں سَفَر کرنے والوں پر اللہ پاک کی کرم نوازی دیکھیے! رَبّ کریم انہیں غیب سے رِزْق عطا فرما رہا تھا۔
یہ تو صحابۂ کرام کا عظیم تَرِین قافلہ تھا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے صدقے آج بھی جو عاشقانِ رسول قافلوں کے مُسَافِر بنتے ہیں، اللہ پاک کے فضل سے اُن پر بھی کرم ہو جاتے ہیں۔ مدینۃ الْاَوْلیا ملتان (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی تھے۔ بیچارے بے روز گار تھے۔ نَوکری وغیرہ کے لیے کئی جگہ اپلائی کر چکے تھے مگر ناکامی کے سِوا کچھ ہاتھ نہیں آیا تھا۔ ایک مرتبہ ان کی مُلاقات ایک اسلامی بھائی سے ہوئی، اسلامی بھائی نے انہیں قافلے میں سَفَر کی ترغیب دِلائی۔ ان کا ذہن بن گیا اور سچّے دِل سے نام لکھوا دیا۔ کہتے ہیں: ابھی قافلے میں سَفَر کی نِیّت ہی کی تھی کہ ایک کمپنی کی جانِب سے نَوکری کی آفَر آ گئی، چنانچہ میں نے انٹرویو دیا، پِھر قافلے کا مُسَافِر بن گیا۔ ابھی قافلے میں آئے ہوئے دو ہی دِن گزرے تھے کہ کمپنی کی طرف سے خبر ملی: آپ انٹرویو میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یُوں اَلحمدُ لِلّٰہ! قافلے کی برکت سے مجھے روزگار مِل گیا۔ ([1])
نوکری چاہئے، آئیے! آئیے! قافلے میں چلیں، قافلے میں چلو!
تنگدستی مٹے، دور آفت ہٹے! لینے کو بَرَکتیں، قافِلے میں چلو!
ہے نبی کی نظر قافلے والوں پر آؤ! سارے چلیں قافلے میں چلو!([2])