Tere Deen Ki Sarfarazi

Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi

ہو جاؤ گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت  کیجیے!*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دِین کی خِدْمت کرنے، قرآن و سُنّت کی تعلیمات اور اِسْلامی اَخْلاق و کردار اور ثقافت کو عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!دُنیا بھر میں کامیابی کے ساتھ خِدْمتِ دِین کا کام جاری ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُورٰی کی جانِب سے ماہِ نومْبَر کو ماہِ قافلہ کے طَور پر منانے کا اِعْلان کیا گیا ہے۔

چند عاشقانِ رسول مِل کر   دارُ السُّنَّہ سے سَمْت لے کر باقاعِدہ طَے شُدہ طریقۂ کار کے مطابق گاؤں گاؤں، شہر شہر، مسجد مسجد پہنچتے ہیں، عِلْمِ دِین سیکھتے سکھاتے ہیں، نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں، خُوب خُوب مسجد بھرو تحریک چلاتے اور خِدْمتِ دِین کی سَعَادت پاتے ہیں،  اسے قافلہ کہا جاتا ہے۔ قافلہ خِدْمتِ دِین اور تبلیغِ دِین کا بہترین ذریعہ ہے۔ دُنیا


 

 



[1]...بخاری، کِتَاب بَدءُ الْوَحی، صفحہ:65، حدیث:1۔