Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
کے مُسَافِر نہیں تھے۔ بلکہ اُن 3نبیوں کے دِینی قافلے کی مدد کے لیے بستی ہی سے شامِل ہوئے، دِینی خِدْمت کے جذبے کے تحت شہید ہو گئے تو اللہ پاک نے کتنا اُونچا مقام عطا فرما دیا۔
پیارے اسلامی بھائیو! اسی طرح بزرگانِ دِین کی سیرت پڑھیے! *حجۃ ُالوِدَاع کے موقع پر تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم تھے جبکہ بقیعِ پاک میں صِرْف 10 ہزار صحابہ کے مزارات ہیں، باقی تقریباً 1 لاکھ 14 ہزار صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم مدینہ شریف میں دفن نہیں ہوئے، سب نے سَفَر فرمائے، دوسرے علاقوں میں پہنچ کر نیکی کی دعوت عام کی اور وہیں مزارت بنے *پاکستان میں بھی صحابہ کے مزارات موجود ہیں *اسی طرح حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ کی وِلادتِ پاک جِیْلَان کی ہے مگر آپ کا مزار شریف بغداد میں ہے، آپ خِدْمتِ دِین کی خاطِر بغداد گئے، ساری زندگی دِین کی خِدْمت کرتے رہے، آخر وہیں وصال فرمایا * حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ علیہ کی وِلادت غَزْنی کی ہے مگر آپ کا مزارِ پاک لاہور میں ہے *حُضُور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کی وِلادت سَجِسْتَان میں ہوئی، مزارِ پاک اجمیر شریف ہند میں ہے۔ غرض؛ اِن اللہ والوں کی زندگی کا ایک ہی مقصد تھا کہ
میری زندگی کا مقصد تیرے دِیں کی سرفرازی میں اسی لیےمسلماں، میں اسی لیے نمازی
بس اسی جذبۂ دِینی کے تحت یہ دُور دراز کا سفَر کرتے، اپنا گھر بار چھوڑتے، بچوں سے دُور بھی رہتے، مشقتیں بھی اُٹھاتے اور دِین کی خِدْمت میں مَصْرُوف رہا کرتے تھے۔