Tere Deen Ki Sarfarazi

Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi

خُدا کا مُسَافِر بننے سے بھی دِل صاف ہو جاتا ہے۔

دل کی کَلیاں کِھلیں قافِلے میں چلو         رنج وغم بھی مِٹیں قافلے میں چلو!

فضل کی بارِشیں، رَحمتیں نعمتیں           گر       تمھیں        چاہئیں        قافلے        میں        چلو!([1])

راہِ خُدا میں سَفَر کے دِینی فائدے

شیخ شہابُ الدِّین سُہَرْوَرْدِی  رحمۃُ  اللہ  علیہ  مزید فرماتے ہیں: جس طرح دَبَاغَت (یعنی چمڑے کو نمک لگانے، اسے پکانے اور صاف کرنے سے) چمڑہ نَرم و مُلائم ہو جاتا ہے، اس کی بدبُو ختم ہو جاتی ہے، یہ پاک صاف ہو جاتا ہے، ایسے ہی راہِ خُدا میں سَفَر کی برکت سے نفسِ اَمَّارہ (یعنی بُرائیوں پر اُبھارنے والا نفس) نَرْم، پاک صاف اور خُوشبودار ہو جاتا ہے، اس کی سرکشی ختم ہو جاتی ہے، یُوں یہ بُرائیوں پر اُبھارنے والا نہیں رہتا بلکہ نُورِ ایمانی سے روشن ہو کر نیک کاموں کا عادِی بن جاتا ہے۔ ([2])

راہِ خُدا کے مُسَافِر بن جائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! یہ کتنے عظیم فائدے ہیں، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ راہِ خُدا میں سَفَر ایک پُوری ریاضت ہے، اپنا باطِن پاک کرنے کا کامیاب تَرِین عِلاج ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ گھر نہ بیٹھے رہیں، عمومًا بَس روٹین کی زندگی چل رہی ہوتی ہے، گھر سے دُکان، دُکان سے گھر، اپنے ہی شہر اور محلے میں ہیں، باہَر نکل ہی نہیں رہے۔ دِین کا کام ایسے نہیں ہوتا، باطِن کی صَفائی ایسے نصیب نہیں ہوتی*دِل صاف کرنا ہے*خُود کو سُدھارنا ہے*نیکیوں کی عادَت ڈالنی ہے*گُنَاہوں کی نفرت دِل میں پالنی ہے*نیک


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ: 676۔

[2]...عوراف المعارف  ،باب   السادس عشر...الخ، صفحہ: 75بتصرف۔