Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
پیارے اسلامی بھائیو! قافلہ عِلْمِ دِین سیکھنے اور سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! قافلے کی برکت سے*سُنّتیں سیکھنے کو ملتی ہیں*وُضُو*غسل*اور نماز کے ضروری مسائِل و احکام سیکھنے کو ملتے ہیں*قرآنِ کریم کی مختصر سُورتیں یاد کرنے کی سعادت ملتی ہے*تجوید و قراءَت سیکھنا نصیب ہوتا ہے، اور بہت کچھ ہے ایسا جو سیکھنے کی ہمیں حاجت ہے بلکہ بعض عُلُوم تو وہ ہیں جو ہر مسلمان پر سیکھنا فرض ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ! قافلے کی برکت سے وہ فرض عُلُوم سیکھنا بھی نصیب ہو جاتا ہے۔
عِلْمِ دین نہ سیکھنا حسرت کا سبب ہے
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: روزِ قیامت سب سے زیادہ حسرت اس کو ہو گی، جسے دُنیا میں عِلْمِ (دِین) سیکھنے کا موقع ملا مگر اس نے نہ سیکھا۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! آج موقع ہے، وقت ہے، سانسیں چل رہی ہیں، ہم قیامت کی حسرت سے بچنے کا سامان کریں، قافلوں میں سَفَر کریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین سیکھنا نصیب ہو گا۔
علم حاصل کرو جَہْل زائل کرو پاؤ گے راحتیں قافِلے میں چلو!
سنّتیں سیکھنے تین دن کیلئے ہر مہینے چلیں قافِلے میں چلو!
قافلوں میں سفر کی برکت سے مَسْجِد میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ پنج وَقتہ فَرض نَمازوں کی ادائیگی