Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
نمازی بننا ہے*تَہجُّد گزار بننا ہے*اَخْلاق سنوارنے ہیں*باکِرْدار اور بااَخْلاق مسلمان بننا ہے، اس کے لیے گھروں سے نکلنا پڑے گا، راہِ خُدا میں سَفَر کرنا پڑے گا، حضرت بِشْر حافِی رحمۃُ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے: اے قارِیَو...!! اے حق کے طلب گارو...!! سَفَر کرو! تم پاک ہو جاؤ گے۔ ([1])
بے عمل باعمل بن گئے خاص کر آپ بھی دیکھ لیں، قافِلے میں چلو!
بے شک اعمالِ بد اور اَفعالِ بد کی چھٹیں عادتیں، قافِلے میں چلو!
کر سفر آئیں گے، تو سُدھر جائیں گے اب نہ سستی کریں ، قافِلے میں چلو!
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ!قافلہ عِبَادت نہیں بلکہ عِبَادات کا مجموعہ ہے، نیکی نہیں، نیکیوں کا مجموعہ ہے، خیر نہیں بلکہ خیر اور بھلائیوں کا مجموعہ ہے۔ قافلے میں سُنّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں*عِلْمِ دِین کا دَرْس دِیا اَور سُنا جاتا ہے*دِینی بیانات کئے اور سُنے جاتے ہیں*اپنے اَعْمال کا جائِزہ لینے کا حلقہ لگتا ہے*نمازِ تَہجُّد ، اشراق، چاشت، اوَّابین اور نمازِ توبہ کے نوافل پڑھنے کی سعادت ملتی ہے*قرآنی سُورتیں یاد کی جاتی ہیں *فرض نمازیں باجماعت مسجد میں پڑھنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے*اور نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔
سادگی چاہئے، عاجِزی چاہئے لینے یہ نعمتیں، قافلے میں چلو!
خُوب ہوگا ثواب اور ٹلے گا عذاب پاؤ گے بخششیں، قافلے میں چلو!
ایسا فیضان ہو، حِفظ قرآن ہو خوب خوشیاں مِلیں، قافِلے میں چلو!