Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
شیئر(Share) کیجیے! * والدین کے حقوق ان کی زندگی تک محدود نہیں ہوتے، بلکہ وفات کے بعد بھی ان کے ساتھ بھلائی کے کئی دروازے کھلے رہتے ہیں ۔مثلاًدعا، صدقہ، ایصالِ ثواب اور نیکیوں کے ذریعے بھی والدین کو ان کے دنیا سے جانے کے بعد فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس تَعَلُّق سے مکتبۃُ المدینہ پیش کر رہا ہے بڑا ہی پیارا رسالہ: مرحوم والدین کے حقوق۔ یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے40روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں ۔خود بھی مطالعہ فرمائیں! اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقان رسول!نزہۃ القاری میں ہے: جب مسجد میں قدم رکھیں تو پہلے سیدھا پھر اُلٹا اور جب باہر آئیں تو پہلے اُلٹا قدم باہر رکھیں پھر سیدھا پھر اُلٹا *بغیر نیتِ اعتکاف مسجد