Tere Deen Ki Sarfarazi

Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi

دل کی کالک دُھلے، دردِ عِصیاں  ٹلے      آؤ سب چل پڑیں ، قافلے میں  چلو

کہتے عطّارؔ ہیں ، جو مرے یار ہیں            وہ ہر اک سے کہیں ،قافلے میں  چلو([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

قافلوں میں سَفَر کیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو!راہِ خُدا میں سَفَر کی اس کے عِلاوہ بھی بہت برکتیں ہیں، آپ بھی قافلے میں سَفَر کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم!*بیماریاں  دور ہوں گی*تنگدستیوں سے نجات ملے گی* رزق میں برکت نصیب ہو گی* دعائیں قبول ہوں گی* گھریلو ناچاقیاں ، ناجائز مقدمے بازیاں دور ہوں گی*نیک لوگوں کی صحبت ملے گی*سنتوں پر عمل کرنے، نیک بننے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن ملے گا* دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔

امیر  اہلِ سنّت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ  فرماتے ہیں: ہر اسلامی بھائی زندگی میں یکمشت 12ماہ اور ہر 12ما ہ میں ایک ماہ اور عمر بھر ہر ماہ 3دن کے  قافلوں میں سفرکرے اور اس سفر کے معمول کو اپنے اوپر نافذ کرکے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرے۔

مزید ارشاد فرماتے ہیں: *قافلہ نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذریعہ ہے*قافلہ گویا حیوان کو انسان بنا دیتا ہے*قافلہ تبلیغ دین کا بہترین ذریعہ ہے* قافلے میں دین  کا درد اور کڑھن نصیب ہوتی ہے*  قافلے میں سفر کریں دنیا و آخرت کے فوائد ہوں گے۔([2]) اَلحمدُ لِلّٰہ! 3 دِن، 12 دِن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سَفَر کرتے ہی رہتے ہیں۔ بلکہ اب تو ماہِ قافلہ شروع ہو رہا ہے۔یعنی مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے ماہِ نومبر کو ماہِ  قافلہ کے


 

 



[1]... وسائلِ بخشش، صفحہ:676، 677 ملتقطاً۔

[2]...12 دینی کام، صفحہ:539-543 ملتقطاً۔