Tere Deen Ki Sarfarazi

Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi

اور نَفْل نمازیں تَہجُّد ،اِشراق، چاشت اور اَوَّابِیْن پڑھنے کی سَعَادَت بھی نصیب ہوتی ہے۔

اب دیکھیے! ہمارے ہاں عَمَل کی تو کمی ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ عِلْم کی بھی بہت کمی ہے، شاید ہم میں سے بھی کتنے ایسے ہوں گے، جنہیں اِشْراق، چاشت اور اَوَّابین کا عِلْم نہیں ہو گا کہ یہ کون سی نمازیں ہیں۔ حالانکہ اَوَّابِین کو صَالحین(یعنی نیک لوگوں) کی نماز کہا گیا ہے۔ قرآنِ کریم میں نمازِ اَوَّابِین پڑھنے والوں کے متعلق فرمایا گیا: ([1])

فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍۚ-جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۱۷)(پارہ:21، سورۂ سجدہ:17)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو کسی جان کو مَعْلُوم نہیں وہ آنکھوں کی ٹھنڈک جو ان کے لیے ان کے اعمال کے بدلے میں چُھپا رکھی ہے۔

کیسی پیاری جزاء ہے، کتنا پیارا انعام ہے، جو لوگ نمازِ اَوَّابِین پڑھتے ہیں، اُن کے لئے  اللہ  پاک نے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، جنہیں دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔ اب یہ نمازِ اَوَّابِین ہوتی کیا ہے؟ اِشْراق چاشت کی نماز کونسی ہے؟ قافلے میں سَفَر کیجیے! اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم!ان نمازوں کی معلومات بھی ہو جائیں گی اور ساتھ ہی ساتھ یہ نمازیں پڑھنے کی بھی سعادت مل جائے گی۔

بے عمل باعمل بن گئے خاص کر         آپ بھی دیکھ لیں قافِلے میں چلو!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

نیکیاں بڑھانےکا ذریعہ

فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ہے:اِنَّ الدَّآلَّ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِهٖ یعنی نیکی کی راہ


 

 



[1]...در منثور، پارہ:21، سورۂ سجدہ، زیرِ آیت:16، جلد:6، صفحہ:546۔