Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ(پارہ:26، سورۂ مُحَمَّد:7)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا۔
دوسرے مقام پر اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ-(پارہ:17، سورۂ حج:40)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور بیشک اللہ اس کی ضَرور مدد فرمائے گا، جو اُس کے دین کی مدد کرے گا۔
سُبْحٰنَ اللہ !پیارے اسلامی بھائیو! کیسی اُمِّید بھری آیات ہیں۔ اللہ پاک نے یہ نہیں فرمایا کہ تمہاری مدد کس مُعَاملے میں کی جائے گی۔ مطلقاً فرمایا: تم دِین کے خادِم بن جاؤ! اللہ پاک تمہاری مدد فرمائے گا۔ پَس جو بھی مشکل ہو، جو بھی پریشانی ہو *بے روزگاری ہے *پریشان حالی ہے *تنگدستی ہے *بیماری ہے *اَمّی جان بیمار ہیں یا اَبُّو جان ہسپتال میں ہیں *قبرو آخرت کے معاملات کا خوف ہے *یا جنّت کی طلب ہے۔ غرض؛ کوئی جائِز خواہش ہو، کوئی مشکل ہو، دِین کے خادِم بن جائیے! اللہ پاک غیب سے مدد فرما دے گا۔
کراچی (سندھ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، کہتے ہیں: میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مبتلا تھا۔ مجھے بہت پریشانی لاحق تھی۔ بہت مرتبہ تو تکلیف کی بہت شِدَّت ہوتی تھی۔ ہر وقت اسی فِکْر میں رہتا تھا کہ مجھے آرام کیسے ملے گا۔ آخر ایک