Tere Deen Ki Sarfarazi

Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi

طور پر منانے کا اِعْلان کیا گیا ہے۔

قافلہ دِینی کام ہے، نیکی کا کام ہے، نیک کام کرتے ہی رہنا چاہئے، البتہ! اس مہینے میں خصوصیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ قافلے سَفَر کریں گے۔ آپ بھی ماہِ قافلہ منائیے! خُود قافلے کے مُسَافِر بنیے! اپنے عزیزوں، بیٹوں، بھائیوں، کزنوں اور دوستوں وغیرہ کو اس کی ترغیب دِلا کر سَفَر کروائیے! موبائِل پر، ایس ایم ایس کے ذریعے، واٹس ایپ کے ذریعے، بس جس سے جہاں ملاقات ہو، بات ہو، قافلوں کی ترغیب دِلاتے رہئے۔ اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! نیکی کی دعوت دینے کا ثواب ملے گا۔

بارہ مَہ کیلئے تیس دن کیلئے                  بارہ دن دے ہی دیں  قافِلے میں  چلو

سنّتیں  سیکھنے تین دن کیلئے                ہر مہینے چلیں  قافِلے میں  چلو

یاخدا ہر گھڑی رٹ ہو عطارؔ کی              قافِلے میں  چلیں  قافِلے میں  چلو

 اللہ  پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے : فیضانِ حدیث اس ایپلی کیشن میں حدیث پاک کی مشہور کتابیں مثلاً*مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح *الأربَعِیْنِ النّوویَّۃ *رِیاضُ الْصَّالِحِین *أَربَعِیْنِ حَنَفِیَّہ * مُنْتَخَب اَحَادِیث اور *اَنْوَارُ الْحَدِیْث اردو ترجمہ و شرح کے ساتھ  پڑھ سکتے ہیں *اس ایپلی کیشن کی مدد سے