Tere Deen Ki Sarfarazi

Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi

اللہ  پاک کے مَحْبُوب  بندے

پیارے نبی، اچھے نبی، سچّے نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: مُسَافِر  اللہ  پاک کے مَحْبُوب  بندے ہیں۔ پوچھا گیا: کون مُسَافِر...؟ فرمایا: وہ جو اپنے دِین کے لیے یہاں سے وہاں، وہاں سے یہاں سَفَر کرتے رہتے ہیں، روزِ قیامت انہیں حضرت عیسیٰ  عَلَیْہ ِالسَّلام  کے پاس جمع کر دیا جائے گا۔([1])

راہِ خُدا میں سَفَر کی نِرالی تاثِیْر

شیخ شہابُ الدِّیْن سہروردی  رحمۃُ  اللہ  علیہ  فرماتے ہیں: تَہجُّد  پڑھنے، روزے رکھنے اور نفل نمازیں پڑھنے کا دِل پر جو اَثَر ہوتا ہے، راہِ خُدا میں سَفَر کرنے کا بھی یہی اَثَر ہوتا ہے۔([2])

  اللہ  اَکْبَر! کتنی عظیم بات ہے...!! تَہجُّد  پڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟*دِل سے گُنَاہوں کا میل دُھل جاتا ہے*دِل میں نُور آتا ہے*باطنی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں*نیکیوں کی رغبت بڑھتی ہے*گُنَاہوں سے نفرت ملتی ہے*باطِن اُجْلا اُجْلا چمک دار ہو جاتا ہے اور صُوفیائے کرام کے ہاں یہ بات بھی طَے ہے کہ تَہجُّد کی نماز اور نفل روزے انتہائی تیزی کے ساتھ دِل کو پاک اور صاف کرتے ہیں، شیخ شہابُ الدِّین سہروری  رحمۃُ  اللہ  علیہ  فرما رہے ہیں:*دِل کو پاک صاف*اُجْلا اُجْلا چمکدار بنانے میں جو تاثِیر تَہجُّد میں ہے*جو تاثِیر نفل روزوں میں ہے*جو تاثِیْر نفل نمازوں میں ہے، وہی تاثِیْر راہِ خُدا کا مُسَافِر بننے میں بھی ہے، یعنی جتنی تیزی کے ساتھ تہجد کی برکت سے دِل صاف ہوتا ہے، اتنی ہی تیزی کے ساتھ راہِ


 

 



[1]...  زہد لابن مبارک، صفحہ:416، حدیث:1513۔

[2]...عوار ف المعارف  ،باب   السادس عشر...الخ، صفحہ: 75بتصرف۔