Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
میں کسی چیز کے کھانے کی اجازت نہیں *وضو کرنے کے بعد اعضائے وضو سے ایک چھینٹ پانی کی فرشِ مسجد پر نہ گرے *مسجد میں دوڑنا یا زور سے قدم رکھنا جس سے دھمک پیدا ہو منع ہے *مسجد میں اگر چھینک ، جماہی یا کھانسی آئے تو کوشش کر یں کہ آہستہ آواز نکلے*مسجد میں دنیا کی کوئی بات نہ کی جائے۔ ہاں! اگر کوئی دینی بات کسی سے کہنی ہو تو قریب جاکر آہستہ سے کہنی چاہیے *کسی کا مذاق اُڑانا ویسے ہی منع اور مسجد میں سخت ناجائز *مسجد میں ہنسناقبر میں اندھیرا لاتا ہے ۔([1])ہاں! موقع کی مناسبت سے تبسم میں حرج نہیں*فرشِ مسجد میں کوئی شے پھینکی نہ جائے بلکہ آہستہ سے رکھ دی جائے ۔بعض لوگ لکڑی، چھتری وغیر ہ رکھتے وقت دور سے چھوڑ دیا کرتے ہیں اس سے منع کیا گیا ہے، غرض مسجد کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے *مسجد میں حَدَث(یعنی ہوا خارج کرنا) منع ہے ۔ ضرورت ہوتو باہر چلا جائے ۔([2])
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سُنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سُنّتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے ہر مہینے چلیں، قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد