Book Name:Tere Deen Ki Sarfarazi
*حدیثِ پاک میں ہے: فرض نمازکے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانے والی نماز ہے۔ ([1])
*ایک روایت میں ہے: جو بندہ رات کو اُٹھ کر وُضُو کرتا ہے ، اللہ پاک فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے اس بندے کو دیکھو جو اپنے نَفس کو مجھ سے سوال کرنے پر مائِل کرتاہے یہ بندہ مجھ سے جو کچھ مانگے گا، اسے عطا کردیا جائے گا۔([2])
*پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: قیامت کے دن تمام لوگ ایک ہی جگہ اکٹھے ہوں گے پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : کہاں ہیں وہ لوگ جن کے پہلوبستروں سے جُد ا رہتے تھے؟ پھر وہ لوگ کھڑے ہوں گے اوروہ تعداد میں بہت کم ہوں گے اور بغیر حساب جنت میں داخل ہوجائیں گے ،پھرتمام لوگوں سے حساب شروع ہوگا۔([3])
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! رات کی نماز (مثلاً تَہجُّد پڑھنے ) کے کیسے عظیم فضائل ہیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! *تَہجُّد جنّت میں لے جانے والی *برکت دِلانے والی *رَبِّ کریم کی رِضا دلانے والی نماز ہے۔
تَہجُّد گزار بننے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم قافلوں کے مُسَافِر بن جائیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! قافلے کے جدوَل میں * نمازِ تَہجُّد * نمازِ اشراق چاشت*اَوَّابِین *اور نمازِ تَوبَہ بھی شامِل ہے۔ لہٰذا قافلوں کے مُسَافِر بنیئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!تَہجُّد گزار بننے کی توفیق