Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

نہیں بلکہ خُود عَمَل کرنے کے لیے  بھی ہیں، یعنی دِینی باتیں دوسروں کو بتانا یقیناً ضروری ہے، البتہ! اِن پر عَمَل کرنا، اِس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

 كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ(۳) (پارہ:28، سورۂ صف:3)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اللہ کے نزدیک یہ بڑی سخت ناپسندیدہ بات ہے کہ تم وہ کہو جو نہ کرو۔

مَعْلُوم ہوا؛ دوسروں کو وعظ کرنا، اچھی اچھی باتیں بتانا، خُود عَمَل نہ کرنا، انتہائی سخت اور شدید بات ہے، اللہ پاک کو ہر گز یہ بات پسند نہیں ہے۔

بےعَمَل واعظوں کا عذاب

حدیثِ پاک میں ہے: رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: مِعْراج کی رات میں نے دیکھا، کچھ لوگوں کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جا رہے تھے۔ جبریلِ امین علیہ السَّلام نے بتایا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! یہ آپ کی اُمّت کے واعِظ (یعنی نصیحت کرنے والے) ہیں، یہ وہ باتیں کہتے تھے، جن پر خُود عَمَل نہیں کرتے تھے۔ ([1])

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو!  غور فرمائیے! یہ کتنا سخت تَرِین عذاب ہے۔ ہم خُود پر غور کر لیں، کتنے ایسے ہیں جو دوسروں  کو نصیحتیں بہت پیاری پیاری کرتے ہیں، زبان ہے نا؛ اِس کا چَسْکا  بہت لَذِیذ ہوتا ہے، جب یہ چلتی ہے تو مزہ آ رہا ہوتا ہے مگر عَمَل...!! آہ! عَمَل تو نفس پر بھاری ہے، کِیا ہی نہیں جاتا۔ اب تو کہہ لیں کہ یہ ایک دَسْتُور ہی بن گیا ہے٭ سوشل میڈیا پر کوئی اچھی پوسٹ دیکھی، فورًا آگے بڑھا دی اور بَس فارِغ٭ واٹس ایپ (WhatsApp)پر سٹیٹس دیکھا، سکرین شارٹ لیا، اپنے سٹیٹس پر لگا دیا..!!

 اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کی جانِب سے اچھی اچھی قرآن و حدیث کی تعلیمات  پر مبنی،


 

 



[1]...  مسند ابی داود طیالسی، جلد:3، صفحہ:538، حدیث:2172۔