Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

یہ انداز اپنائیں، بس اپنے مسلمان بھائیوں کے حق میں خیر اور بھلائی ہی چاہنے والے بن جائیں۔ 

مسلمان کا دِل خوش کرنے کے فضائل

٭اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اِنَّ مِنْ وَاجِبِ الْمَغْفِرَةِ اِدْخَالُكَ السُّرُورَ عَلَى اَخِيكَ الْمُسْلِم یعنی تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے دِل میں خوشی داخِل کرنا مغفرت کو واجب کرنے والے اعمال میں سے ہے([1]) ٭ ایک حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّ اَحَبَّ الْاَعْمَالِ اِلَى اللَّهِ بَعْدَ الْفَرَائِضِ اِدْخَالُ السُّرُورِ عَلَى الْمُسْلِم یعنی اللہ پاک کے ہاں فرائض کے بعد سب سے پسندیدہ عَمَل مسلمان کے دِل میں خوشی داخِل کرنا ہے۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو!  یہ فضیلت ہمیں حاصِل کرنی ہے۔ بَس آج سے یہ پکّی نِیّت کر لیجیے! میں نے ہمیشہ نفع بخش ہی بننا ہے، دوسروں کو فائدہ ہی پہنچانا ہے، اپنے مسلمان بھائیوں کا دِل خُوش کرنا ہے۔ یہ ہم کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہمارا مُلْکِ عزیز بلکہ پُوری دُنیا کے مسلمان ترقی و کامیابی  کی طرف بڑھ جائیں گے۔ 

خیرخواہئ مسلم کے مُتَعَلِّق نصیحتیں

مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی، بھلائی اور ہمدردی اپنانے سے مُتَعَلِّق اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ  کی چند نصیحتیں سنیے! آپ فرماتے ہیں:٭مسلمان کی اِعَانت (یعنی اُس کی مدد کرنا) اللہ پاک کو نہایت پسند ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک اپنے بندے کی اُس وقت تک مدد فرماتا رہتا ہے، جب تک وہ اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے٭بغیر تحقیق کے کسی مسلمان کی طرف گُنَاہ کی نسبت کرنا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے (یعنی ہم بِلاوجہ


 

 



[1]... معجم کبیر، جلد:2، صفحہ:214، حدیث:2672۔

[2]...معجم اوسط، جلد:6، صفحہ:37، حدیث:7911۔