Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

بیانات، سحرو افطار کے روحانی مناظِر بہت اچھے لگے، کرم بالائے کرم یہ کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ کے علمی ورُوحانی مدنی مذاکروں اور رقت انگیز دعاؤں نے دل سے گناہوں کا میل صاف کردیا۔ میری گناہوں سے تاریک زندگی میں عشقِ مصطفےٰ کی روشنی پھیل گئی۔ میں نے اپنے گناہوں سے سچّی توبہ کی اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ سے بیعت کا شرف حاصل کیا، اَلحمدُ لِلّٰہ! داڑھی شریف سے چہرہ سجا لیا، سر پر عمامہ کا تاج سجایا اورسنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لیے  دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول اختیار کرلیا۔([1])

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی                             صدقہ تجھے اے ربِّ غَفَّار! مدینے کا([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو!  قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لیے  دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ  (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو  (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔اس ایپلی کیشن میں مدنی قاعدے کے تمام اسباق کی وڈیو ریکاڈنگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجیے، خود بھی


 

 



[1]...بدچلن کیسے تائب ہوا؟، صفحہ:12تا 14 بتغیر۔

[2]...وسائلِ بخشش،صفحہ:180۔