Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat
کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل روشن ہو گا، عشقِ رسول نصیب ہوگا، محبتِ اِلٰہی نصیب ہو گی اور دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔
امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت بلکہ ولئ کامِل ہیں، آپ ہر ہفتے کو نمازِ عشا کے بعد مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں،یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول تفسیر، حدیث، شریعت، طریقت وغیرہ مختلف موضوعات پر سوال کرتے ہیں، امیر ِاہلسنّت اُن کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
مدنی مذاکرہ اِصْلاحِ عقائد و اَعْمَال کا بہترین ذریعہ ہے: ٭اَلحمدُ لِلّٰہ! اب تک کئی غیر مُسْلِم مدنی مذاکرہ دیکھ کر کلمہ پڑھ چکے ہیں ٭ بےنمازیوں کی ایک تعداد ہے جو نمازی بن چکی ہے٭کئی دِلوں کی اِصْلاح ہوئی ہے۔آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ٭عِلْمِ دِین حاصِل ہوگا ٭محبّتِ اِلٰہی ملے گی ٭عشقِ رسول میں اِضافہ ہو گا ٭گُنَاہوں سے نفرت نصیب ہو گی ٭ نیکی کا جذبہ ملے گا اور ٭اَخْلاق و کردار میں بھی بہتری آئے گی۔
آئیے!مدنی مذاکرے میں شرکت کے فوائد پر مشتمل ایک مدنی بہار سنتے ہیں :
ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے میں گُناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا۔ ایک بار ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی بھرپور ترغیب دلائی، چنانچہ اللہ پاک کے فضل وکرم سے مجھے اعتکاف کی سعادت ملی، اجتماعی اعتکاف کا پُر کیف ماحول، پُر سوز