Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

چُھپ کر باتیں کر رہے ہیں، لوگ بَدگُمانی  کر سکتے ہیں کہ شاید کوئی غلط چکّر چل رہا ہے، لہٰذا ضرورتاً خفیہ بات کرنی بھی ہو تَوَجُّہ  احتیاط کے ساتھ کرنی چاہئے٭چار لوگ مِل کر بیٹھے ہوں، 2 شخص ایک دوسرے کے کان میں کُھسَر پُھسَر کریں، ظاہِر ہے ساتھ والے بَدگُمانی  میں مُبتَلا ہو سکتے ہیں٭ہم سنوکر کلبوں کے بار بار چکّر لگائیں، لوگ تو بَدگُمانی  میں مُبتَلا ہوں گے٭اِسی طرح ہمارے واٹس ایپ سٹیٹس، ہماری  DPپر لگی تصویریں، ہماری جانِب سے بار بار شیئر  ہونے والی پوسٹیں وغیرہ بھی ہماری شخصیت کی عکّاسی کرتی ہیں، اِن میں بھی احتیاط کرنی چاہئے کہ کہیں کوئی شخص ہمارا سٹیٹس دیکھ کر، DP کی تَصْوِیر دیکھ کر بَدگُمانی  میں مُبتَلا نہ ہو جائے۔ غرض؛ یہ قاعِدہ ہمیں اپنے ذِہن میں پکّا کر کے بٹھا لینا چاہئے کہ ہم نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا، جس کے سبب لوگ ہمارے مُتَعَلِّق بَدگُمانی  میں مُبتَلا ہوں۔

پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا پیارا انداز

بُخاری شریف میں روایت ہے، حضرت صَفِیَّہ رَضِیَ اللہُ عنہا جو زوجۂ مصطفےٰ ہیں، ایک مرتبہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اعتکاف بیٹھے تھے، حضرت صَفِیَّہ رَضِیَ اللہُ عنہا ملاقات کے لیے  مسجد میں حاضِر ہوئیں،

(اس وقت عورتوں کو مسجد حاضِری کی اجازت تھی، بعد میں منع کیا گیا، خیر!) پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  واپسی کے وقت اُنہیں مسجد کے دروازے تک چھوڑنے کے لیے  تشریف لائے، جب دروازے کے سامنے پہنچے تو دیکھا کہ 2صحابی رَضِیَ اللہُ عنہما  گلی سے گُزر رہے ہیں(ظاہِر ہے حضرت صَفِیَّہ رَضِیَ اللہُ عنہا  نے نقاب وغیرہ کر رکھا ہو گا)رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے اُن صحابہ سے فرمایا: یہ صَفِیَّہ (میری زوجہ) ہیں۔