Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

کے دورے پر تشریف لائے  تو فرمایا:امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے خِدْمتِ دِین کا جو خواب دیکھا تھا، آج میں جاگتی آنکھوں سے اُس کی تعبیر دیکھ رہا ہوں۔ ([1])

اللہ کی نِعمت ہے، یہ دعوتِ اسلامی                                    آقا کی عِنایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی

سب نبیوں کی ، ولیوں کی ، اصحاب کی اہلِ بیت               کی خاص عنایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی

فیضانِ رضا ہے اور یہ غوث کا فیضاں ہے           خواجہ کی حِمایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):اپنا تَشَخُّص بحال رکھیے...!!

پیارے اسلامی بھائیو!  مسلمانوں کی ترقی اور کامیابی کے لیے  دوسرا نسخہ جو اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ نے عطا فرمایا، وہ یہ کہ مسلمان 2قومی نظریہ کی عملی تَصْوِیر بنیں، یعنی 2قومی نظریہ صِرْف یہ نہیں ہے کہ ہم تقریروں اور تحریروں میں اِس کو بیان کرتے رہیں، بلکہ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے انداز، کردار، سیرت، عَمَل اور اَطْوار کے ذریعے باقاعِدَہ ثابت کریں کہ مسلمان اور ہوتا ہے، غیر مسلم اور ہوتا ہے۔

یعنی ہم کسی بھی سطح پر ٭ نہ لباس میں٭ نہ شکل و صُورت میں٭نہ طور طریقوں میں ٭نہ عِلْم میں٭نہ جذبوں میں٭نہ شوق میں٭نہ سوچوں اور خیالات میں٭کسی بھی سطح پر کسی بھی غیر مُسْلِم کی نقل نہ کریں، ہمیشہ اپنے دین ہی کی پیروی کیا کریں۔

مشہور حدیث پاک ہے: لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ هَوَاهُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِهِ یعنی تم میں سے کوئی بھی اُس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک اُس کی خواہشات میرے


 

 



[1]...فیضانِ امام اہلسنّت، صفحہ:9۔

[2]...وسائلِ فردوس، صفحہ:44، 45 ملتقطاً۔