Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

مقدس پاکیزہ کلیوں جیسے ہیں،اُن پر لاکھوں سلام نازل ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])

اے عاشقانِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے! ٭رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا ٭بااَدَب بیٹھوں گا ٭خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا ٭جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

لالٹین میں اَرَنْڈی کا تیل

 آج سے تقریباً سو، سَوَا سَو سال پہلے کا واقعہ ہے، اُس وقت بجلی زیادہ عام نہیں تھی، لوگ چراغ اور لالٹین (Lantern) وغیرہ جلایا کرتے تھے۔ لالٹین کو آسانی سے سمجھنے کے لیے  یُوں کہہ لیجیے کہ یہ ایک چھوٹا سا  لیمپ ہوتا تھا، جس میں تیل ڈال کر جلایا کرتے تھے۔ لوگوں کا معمول یہ تھا کہ لالٹین میں مٹّی کا تیل جلاتے تھے، جس کے جلنے سے بُو پھیلتی تھی، چراغ میں زیادہ تَر سَرسَوں یا اَرَنڈی  کا تیل (یعنی کیسٹر آئلCastor Oil) ڈالتے تھے، جن کی بُو نہیں ہوتی ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کا فتویٰ یہ ہے کہ مسجد میں مٹّی کا تیل جلانا جائِز نہیں کیونکہ مسجد کو بدبُو سے بچانا واجب ہے۔ ([2])


 

 



[1]...بخاری، کِتَاب بَدءُ الْوَحی، صفحہ:65، حدیث:1۔

[2]...فتاویٰ رضویہ، جلد:8، صفحہ:102مفہوماً۔