Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat
سُنی سُنائی باتوں میں آ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ فُلاں جھوٹ بولتا ہے، فُلاں بےنمازی ہے، فُلاں سُود خور ہے، ہم ہمیشہ اپنے مسلمان بھائیوں سے مُتَعَلِّق حُسْنِ ظن ہی رکھیں گے)٭ مسلمان کی توہین کرنا حرام ہے٭بلا وجہِ شرعی کسی جاہِل مسلمان کو بھی گالی دینا، اُس کی توہین کرنا حرام ہے٭مسلمان بھائی سے 3 دن سے زیادہ بول چال بند رکھنا ناجائِز و حرام ہے٭مسلمان بھائی کی توبَہ (یعنی مُعَافِی) قبول کرنی واجب ہے۔ (یعنی کسی مسلمان بھائی سے کوئی غلطی ہو گئی، اب وہ ہم سے مُعَافی مانگتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ دِل سے مُعَافی نہیں مانگ رہا، ہم پر ضروری ہے کہ اُس کی مُعَافی کو قبول کر لیں)۔ ([1])
اعلیٰ حضرت کی خیر خواہئ اُمّت اور دعوت اسلامی
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ عاشِقِ اعلیٰ حضرت ہیں، آپ کی بنائی ہوئی پیاری تنظیم دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے کام کو، آپ کے بتائے ہوئے طریقوں اور اندازوں کو لے کر دُنیا بھر میں دِین کی خِدْمت اور خیرخواہئ اُمّت میں مَصْرُوف ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے خیر خواہئ اُمّت سے بھرپور 10 نکاتی فارمولا پیش کیا ، جس میں آپ نے ٭ مدارسِ اسلامیہ کھولنے٭ اِسلامک اِسکالرز کے ذریعے اِسلامک لٹریچر مہیا کروانے٭ اور نیکی کی دعوت کے لیے مُبَلِّغِین تیار کرنے جیسے اہداف مُقَرَّر کیے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے ٭ ہزاروں مدارس اور اُن میں پڑھنے والے لاکھوں طلبہ٭دینی معلومات پر مشتمل سینکڑوں کتب٭اور ہزروں مُبَلِّغِینِ دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے دئیے ہوئے اِسی فارمولے کو عملی جامہ پہنانے میں مَصْرُوف ہیں۔ہند کے ایک بڑے عالِمِ دین ایک مرتبہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی