Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

Book Name:Aala Hazrat Khair Khwaah e Ummat

٭اَقربا٭ اَحْباب ٭اور خاص خاص مُریدوں کے ناموں کی ایک لمبی لسٹ بنائی ہوئی تھی۔ فجر کی نماز کے بعد اپنے اورادو وظائف کے آخر میں اِن سب کے لیے  نام بنام دُعا فرمایاکرتے۔ سیّد ایوب علی صاحب ارشاد فرماتے ہیں: ایک دن میں بہت پریشان تھا، اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کی بارگاہ میں دُعا کے لیے  عرض کی، آپ نے دُعا فرمائی اورساتھ ہی مجھے اور میرے بھائی سیّد قَناعت علی سے فرمایا :تم دونوں کا نام بھی میں نے دُعا کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے جو آہستہ آہستہ بہت لمبی ہوگئی ہے، یہ تمام نام مجھے یاد ہیں،روزانہ نام بنام سب کے لیے  دعا کرتا ہوں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا پیاری ادا ہے...! ہم ذرا اپنے آپ پر غور کر لیں، زیادہ دُور جانے کی ضرورت نہیں ہے، کسی دِن بس اپنے موبائل کا جائِزہ لیجیے! موبائل میں سَیْو کیے  ہوئے نمبروں کی لسٹ (Contact List)کھول لیجیے! دیکھیے! اِس میں کتنے لوگوں کے نمبر سیو ہیں، یقیناً جن کا نمبر سیو ہے، کہیں نہ کہیں آپ کا اُس کے ساتھ کچھ تَعَلُّق  ضرور رہا ہو گا، اب ذرا غور فرمائیے! جب ہم نماز پڑھتے ہیں، اپنے رَبّ کے حُضُور دُعا کے لیے  ہاتھ اُٹھاتے ہیں، ہم اپنے لیے  بہت کچھ مانگ رہے ہوتے ہیں، مثلاً ٭مولیٰ! مجھے دُنیا کی بھلائیاں بھی عطا فرما٭مولیٰ! مجھے آخرت کی بھلائیاں بھی عطا فرما٭مولیٰ! میرے گھر بار کا بھلا کر٭اے رَبِّ کریم! میرے بال بچوں کی خیر فرما٭میرے اَہْل و عیال کی خیر فرما۔

کبھی غور فرمائیے! یہ جو ہمارے موبائل میں اتنے سارے نمبر سیو ہیں، ان میں ٭ہمارے بھائیوں کے نمبر ہیں٭عزیز رشتے داروں(Relatives)کے نمبر ہیں٭دوست اَحْبَاب کے نمبر ہیں، کیا کبھی ہم نے اِن لوگوں کے لیے  بھی دُعا کی ہے...؟ کیا کبھی دُعا کے وقت اِن


 

 



[1]... فیضانِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ:180۔