Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
لائے ہوئے نہ کوئی قرآن کے مَعانی و مَطالب کو کما حقہ سمجھ سکتا ہے نہ دین اسلام پرعمل کرسکتا ہے۔([1])٭اسلام میں کلام اللہ(قرآن)کے بعد کلامِ رسولاللہ (حدیث) کا درجہ ہے۔([2])٭ہرانسان پرحضور عَلَیْہِ السَّلَام کی اطاعت فرض ہے اوریہ اطاعت بغیر حدیث و سنت جانے ناممکن ہے۔([3])٭احادیث سے انکار کے بعد قرآن پر ایمان کا دعوی باطل محض ہے۔([4])٭جب تک یہ معلوم نہ ہو جائے کہ یہ واقعی حدیث مبارکہ ہے،اُس وقت تک بیان نہ کریں۔([5])٭اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے:جب تک تمہیں یقینی علم نہ ہو میری طرف سے حدیث بیان کرنے سے بچو، جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا اسے چاہئے کہ وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔([6])٭ایس ایم ایس SMS کےذریعے بغیرحوالے کے کوئی بھی حدیث آگے نہ بھیجیں جب تک کسی سنی صحیح العقیدہ مفتی صاحب یا کسی عالم دین سے تصدیق نہ کروالیں۔([7])
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب،بہارِ شریعت