Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
فرماتے ہیں:حرمت والے تین مہینے (ذُو الْقَعْدَۃ ،ذُوالْحجَّۃ اور مُحَرَّم)تو لگاتار ہیں اور ایک مہینا تنہا ہے جو کہ ماہِ رجب ہے۔صوفیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام فرماتے ہیں: بے شکاللہپاک یکتا ہے تو اللہ پاک کا مہینا بھی تنہا ہےلہٰذااللہ پاک سے محبت کرنے والے کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی محبت تنہا کے ساتھ رکھے تاکہ دُنیا میں اس کے اندر یکتا کی عبادت کی صلاحیت پیدا ہو اور آخرت میں یکتا کے دیدار کی قابلیت پیدا ہو۔([1])
عبادت میں،رِیاضت میں،تِلاوت میں لگا دے دِل
رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولیٰ
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی مذاکرہ “
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!رجب کے مہینے میں خوب عبادت کرنے اوراپنےاندرنیکیوں کا جذبہ بیدارکرنےکےلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجایئےاورذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر خُوب حصّہ لیجئے۔ 12 مدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“بھی ہے۔ اس مدنی کام کے بےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سے بچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔٭مدنی مذاکرے کی برکت سے دِینی معلومات کے ساتھ اَخلاقی تربیت