Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

ماہِ رجب کیسے گزاریں؟

       ہم  رجب کا مقدس مہینا کیسے گزاریں؟ آئیے! اس بارے میں آٹھ (8)مدنی پھول سنتے ہیں:

(1)نیک کاموں میں وقت گزاریں!

ویسے تو سارا سال ہی ہمیں نیکیوں میں مصروف رہنا چاہیے مگر ماہِ رجب میں خاص طور پر خوب نیک اعمال کی کوشش کرنی چاہیے۔کیونکہ یہ حُرمت والے مہینوں میں سے ہے اور مشہور تابعی بزرگ حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:اَلْعَمَلُ الصَّالِحُ اَعْظَمُ اَجْرًا فِیْ الْاَشْہُرِ الْحُرُمِ یعنی حرمت والے مہینوں میں نیک عمل کا اجر بڑھ جاتا ہے([1])

لہٰذا ہمیں بھی ماہِ رجب میں نیک کام کرنے چاہئیں، ہمیں چاہیے کہ نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھیں، نیکی کی دعوت دیں، گناہوں سے منع کریں،  مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآنِ کریم سیکھنے سکھانے میں وقت گزاریں،بعدِ فجر مدنی حلقے میں شرکت کریں،مدنی قافلے کے مسافر بنیں، صدائے مدینہ لگائیں،ہفتہ وارمدنی مذاکرے بالخصوص ماہِ رجب کے پہلے 6مدنی مذاکروں میں شرکت کریں، ہفتہ وار اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت کریں۔ مسجد درس دیں یاسُنیں، چوک درس دیں یاسُنیں۔ اَلْغَرَض



[1]   تفسیر بغوی،التوبۃ،تحت الآیۃ:36، 2/244