Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

عشاء کی نماز میں ہی اسلامی بھائی جمع ہوجاتے ہیں،نمازِ عشاء کے بعدمختصر بیان اورمسجد میں ہی رات اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں،پھرنمازِ تہجد سے اس جدول کاآغازہوتاہے،پھرمُناجات(دُعا)اورسحری کاسلسلہ ہوتاہے،اذانِ فجر کے بعد صدائے مدینہ ،نمازِ فجر کے بعدمدنی حلقہ،نمازِ اِشراق و چاشت کے بعدصلٰوۃ وسلام پر اس جدول کا اختتام ہوتاہے۔اے کاش!کہ اس سال ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے رابطہ کرکے ہم بھی سحری اجتماعات میں شرکت کرنے اورنفل روزے رکھنے کی سعادت پانے میں کامیاب ہو سکیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

(3)استغفار کی کثرت اور عمرہ کی سعادت پائیے!

          پیارے اسلامی بھائیو! رجب کی برکتیں پانے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ اس مبارک مہینے میں اِسْتِغْفَار کی کثرت کی جائے۔نیکوں کے سردار،مکے مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمان ہے رَجَب کےمہینےمیںاِستِغْفار کی کثرت کرو۔بےشک اس کےہر ہرلمحےمیںاللہکریم کئی کئی افرادکو آگ سےنجات عطا فرماتاہے۔([1])

                حضرت سَیِّدُنا وَہْب بن مُنَبِّہرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: جو شخص  رجَبُ کے مہینے



[1]    مسند الفردوس، باب الالف، ذکر الاحادیث التی امر بہا النبی امتہ۔۔۔الخ، 1/81،حدیث:247