Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں عرض کی: یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم! میری ماں کا انتقا ل ہو گیا ہے، اُ ن کے لئے کون سا صدقہ افضل ہے؟حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’پانی‘‘تو حضرت سعد رَضِیَ اللہُ عَنْہنے ایک کنواں کھدوایا اور کہا کہ یہ کنواں سعد کی ماں کے لئے ہے۔)یعنی اس کا ثواب ان کی روح کو ملے) ([1])

       حضرت علامہ جلالُ الدین سیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں کہ صحابَۂ کرامرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم سات(7) روز تک وفات پا جانے والوں کی طرف سے کھانا کھلایا کرتے تھے۔([2])

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کھانا کھلانے کے ذریعے ایصالِ ثواب کرنا سنتِ صحابہ ہے اور رجب کے کُونڈے میں بھی کھانے ہی کی چیز ہوتی ہے جوکہ ایصالِ ثواب کیلئے کھلائی جاتی ہے۔

رجب کے کُ¡ونڈے:

            حضرتِ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ماہِ رجب میں بعض جگہ حضرت ِ (سیِّدُنا) امام جعفر صادق  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو ایصالِ ثواب کے لئے پوریوں کے کونڈے بھرے  جاتے ہیں یہ بھی جائز مگر اس میں بھی اسی جگہ کھانے کی بعضوں نے پا بندی کر رکھی ہے یہ بے جا پابندی ہے۔اس کونڈے کے متعلق ایک کتاب بھی



[1]    ابو داؤد،کتاب الزکاۃ،باب فی فضل سقی الماء،2/180،حدیث:1681 

[2]    الحاوی للفتاوی،کتاب الاضحیۃ،باب الشہادات،2/ 223