Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

فرماتے ہیں:صوفیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمفرماتےکہ رجب تُخْم(یعنی بیج) بونے کا مہینا ہے، شعبان پانی دینے اور رمضان کاٹنے کاکہ رجب میں نوافل میں خوب کوشش کرو،شعبان میں اپنے گناہوں پر روؤ اور رمضان میں رَبّ تعالیٰ کو راضی کرکے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو،ان کے اس قول کا ماخذ یہ (بیان کردہ)حدیث ہے یعنی رجب میں ہماری عبادتوں میں برکت دے اور شعبان میں خشوع و خضوع دے، اور رمضان کا پانا اس میں روزے اور قیام نصیب کر۔([1])

فضیلت والا زمانہ پانے کی دعا مستحب  ہے:

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ نیک اعمال کے لئے فضیلت والے زمانےتک زندہ رہنے کی دُعا کرنا مستحب ہے کیونکہ بندۂ  مومن کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو اس کی بھلائی ہی زیادہ ہوتی ہے اور لوگوں میں  سے بہترآدمی  وہ ہے جس کی عمر لمبی اورعمل اچھا ہو۔ بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم پسند کرتے تھے کہ انہیں نیک اعمال کے بعد موت آئے جیسے رمضان کا روزہ رکھنے کے بعد اور حج سے واپسی پر موت آجائے ۔ کہا جاتا تھا: جس کا یوں انتقال ہوتا ہے  اس کو بخش دیا جاتا ہے ۔([2])

رجب میں انتقال کی تمنا کرنے والے



[1]   مراٰ ۃ المناجیح،2/330 بتغیر

[2]    لطائف المعارف،ص138