Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

اور رجب  کے آنے پر ظالم کے خلاف دعا کرتا تو وہ دُعا قبول ہو جایا کرتی تھی ۔([1])

دُعاؤں کی قبولیت کیلئے 5 اہم راتیں:

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دُعا کی قبولیت میں 5 راتوں کو بہت اہمیت  حاصل ہے جیسا کہ  حضرت سیِّدُنا عبدُ اللہ بن عمررَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں: پانچ (5) راتیں ایسی ہیں جس میں دُعا رَد نہیں کی جاتی:(1)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات (2) رجَب کی پہلی(یعنی چاند)رات (3)پندرہ(15) شعبان کی رات(یعنی شبِ براءَ ت) (4) عیدُالفطر کی (چاند )رات (5)عیدُالْاَضْحٰی کی (یعنی ذُوالْحِجّہ کی دسویں )رات ۔([2])

یاالٰہی جو دُعائے نیک میں تجھ سے کروں    قُدسیوں کے لب سے آمیں رَبَّنَا کا ساتھ ہو

                                                                        (حدائقِ بخشش، ۱۳۳)

رَجب نام رکھنے کی وجہ:

       حرمت والے مہینوں میں سے ایک رَجَبُ الْمُرَجَّببھی ہے جو اسلامی سال کا ساتواں مہینا ہے۔رجب دراصل تَرْجِیْبٌسےنکالا گیاہے جس کےمعنی ہیں تعظیم و تکریم،رجب کو رَجَب اس لئے بھی کہتے ہیں کہ اس مہینے کو عظمت بخشی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے رَجَبُ الْمُرَجَّب (یعنی وہ  ماہِ رجب جس کی تعظیم کی گئی ہو۔)بھی کہتے ہیں۔

             علامہ عبدالکریم بن محمدرافعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ رجب کو رجب کہنے کی



[1]   عجائب المخلوقات،ص69۔لوامع الانوار،الباب الثالث۔۔۔الخ،الدعاء فی شہر رجب، ص260 مفہوماً

[2]   مصنف عبدالرزاق،کتاب الصیام،باب النصف من شعبان،4/246،حدیث: 7957۔لوامع الانوار، الباب الثالث فی اذکار۔۔۔الخ،الدعاء فی شہر رجب، ص 259بتقدم و تاخر