Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
لوگوں کی ہَلچل سے اُس نے اندازہ لگایا کہ لوگ چاند دیکھ رہے ہیں ،اُس نے اُس عورت سے پوچھا،لوگ کس ماہ کا چاند دیکھ رہے ہیں؟اس نےکہا:” رَجَب کا۔“وہ شَخْص حالانکہ غیر مُسْلِم تھا مگررَجَب شریف کا نام سُنتے ہی تعظیماً فوراً الگ ہوگیا اور” گُناہ کے کام“ سے باز رہا۔حَضْرتِ سَیِّدناعیسیٰ رُوحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوحکم ہوا کہ ہما ر ے فُلاں بندے کی مُلَاقَات کو جاؤ ۔آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تَشْرِیْف لے گئے اور اللہ پاک کا حُکم اور اپنی تَشْرِیْف آوری کا سَبَب اِرْشاد فرمایا۔یہ سُنتے ہی اُس کا دِل نورِ اِسْلام سے جگمگا اُٹھا اور اُس نے فوراً اِسْلام قَبول کرلِیا۔(فیضانِ سنّت جلد اوّل ،ص۱۳۵۵)
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی بُری عادتیں بھی چُھڑا یاالٰہی
خطاؤں کو میری مِٹا یاالٰہی مجھے نیک خَصلت بنا یاالٰہی
مُطِیع اپنا مجھ کو بنا یاالٰہی سدا سنّتوں پر چلا یاالٰہی
تجھے واسِطہ سارے نبیوں کا مولیٰ مری بَخش دے ہر خطا یاالٰہی
(وسائل بخشش مرمم،ص١٠٠)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دیکھی آپ نے رجب کی بہاریں! رجَبُ المُرَجَّب کی تعظيم کرکے ایک کافِر کو ایمان کی دولت نصیب ہوگئی۔تو جو مسلمان ہوکر رجَبُ الْمُرَجَّب کا احترام کریگا اُس کو نہ جانے کیا کیا اِنْعام ملیں گے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ َرجَب شریف کا خوب احترام کیا کریں ۔اور جب بھی رجب کا مقدس مہینا آئے ہمیں اہتمام کے ساتھ اس کو گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔