Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

تحت تفاسیر میں ہے کہ آیتِ مبارکہ میں جو ظلم سے منع کیا گیا ہے اس ظلم سے اللہپاک کی نافرمانی والے کام کرنا اور اس کی اطاعت والے کام چھوڑ دینا مراد ہے ۔([1])

       حضرت سیِّدُنا ابنِ عباسرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ اللہ پاک نے ان 12 مہینوں میں سے 4مہینوں کو خصوصیت عطا فرمائی اور ان کی حُرمت کو عظمت بخشی اور ان مہینوں میں گُناہ کو گُناہِ عظیم قرار دیا۔([2])

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ حُرمت والے مہینوں میں گناہ کرنا گناہِ عظیم ہے۔ ان حُرمت والے مہینوں میں ماہِ رجب بھی شامل ہے تو ہمیں اس میں بھی گناہوں سے بچنا چاہیے۔ آئیے! اس ماہ کا احترام کرنے اور اس میں گناہوں سے بچنے کی برکتوں پر مشتمل ایک حکایت سنتے ہیں:

رَجَب  کا احترام اور اس کا انعام

اَمِیْرِ اہلسنّت، حضرت علّامہ مولانامحمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تالیف فیضانِ سُنّت(جلد اوّل) کے صَفْحہ 1355 پر ایک حِکایت بَیان  فرماتے ہیں: حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ رُوحُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے دَورکا واقعہ ہے کہ ایک شَخْص مُدّت سے کسی عورت پر عاشِق تھا۔ایک بار اُس نے اپنی مَعْشُوقہ پر قابو پا لِیا۔



[1]   درمنثور،التوبۃ،تحت الآیۃ:36،4/187۔تفسیرطبری،التوبۃ،تحت الآیۃ:36،6/365، رقم:16710۔  تفسیر ابن ابی حاتم ،التوبۃ،تحت الآیۃ:36، 5/47،رقم :10344

[2]   تفسیر ابن ابی حاتم،التوبۃ،تحت الآیۃ:36، 5/46، رقم:10337۔تفسیر طبری، التوبۃ، تحت الآیۃ: 36، 6/366، رقم :16711