Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی اس ماہ میں اپنے بزرگوں ، اپنے خاندان کے مرحومین اور ساری اُمت کیلئے ایصالِ ثواب کرنا چاہیے۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
(5)رجب کی پہلی رات عبادت میں گزاریں
رجب کے مہینے میں کئے جانےوالے کاموں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب ماہِ رجب کی پہلی رات آئے تو اسے بالخصوص عبادت میں گزارنے کی کوشش کریں، نوافل و تلاوت کی کثرت کریں، درود وسلام پڑھیں اور مدنی چینل کے ساتھ پہلی رات گزاریں۔
مزید اس ماہ میں کیا کیا کرنا ہے آئیے! اسی بارے میں اَمِیرِ اہلسنّت حضرت ِ علّامہ محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ماہِ رجب المرجب کےحوالے سے مکتوب کاخلاصہ سُنتے ہیں:چنانچہ
اَمیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتےہیں:میری جانب سےتمام اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں، مَدَارِسُ المدینہ اور جامِعَاتُ المدینہ کےاَساتِذہ، طَلَبَہ، مُعلِّمات اور طالِبات کی خدمات میںکَعْبَهٔ مُشرَّفَه کے گِرد گُھومتا ہوا گُنبدِ خضرا کو چُومتا ہوا رَجَبُ الْمُرَجَّب،شَعْبانُ الْمُعَظَّم اوررَمَضانُ الْمُبارَک کے روزہ داروں کی بَرَکتوں سے مالا مال جُھومتا ہوا سلام،