Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
عبدُ اللہ اِبنِ عبّاسرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُماسے روایت ہے:
بے چَین دلوں کےچَین، نانائےحَسنینصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ رَحمت نشان ہے:رجب کے پہلےدن کا روزہ تین سال کا کَفّارہ ہےاوردوسرے دن کا روزہ دو سال کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا کَفّارہ ہے ،پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفّارہ ہے۔([1])
میں گنہگار گناہوں کے سِوا کیا لاتا |
| نیکیاں ہوتی ہیں سرکار نِکو کار کے پاس (وسائل بخشش مرمم،ص۲۳۵) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَمیرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتےہیں:اگرمُطالَعہ کرلیاہوتب بھی دونوں رِسالے ( ۱)’’کفن کی واپسی مع رجب کی بہاریں‘‘اور(۲)’’آقا کا مہینا‘‘پڑ ھ لیجئے۔ ہر سال شَعْبانُ الْمُعَظَّممیں فیضانِ سُنّت جلداوّل کاباب’’فیضانِ رَمضان‘‘بھی ضَرور پڑھ لیا کریں۔ ہوسکے تو عِیْد ِمِعْرَاجُ النَّبِیکی نسبت سے 127یا27رسالےیا حسبِ توفیق فیضانِ رَمَضان بھی تقسیم فرمائیے اور ڈھیروں ڈھیر ثواب کمائیے۔
(6)جشنِ معراج النَّبی
دعوتِ اسلامی کی طرف سے رَجَبُ الْمُرجَّب کی 27ویں شب،جشنِ معراج النّبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمکےسلسلےمیں ہونےوالےاجتماع ِ ذکر ونعت والی محفلِ نعت(اجتماعِ