Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

معراج)میں تمام اسلامی بھائی شروع سے آخر تک شرکت فرمایا کیجئے،اور 27رجب شریف کا روزہ رکھ کر 60ماہ کے روزوں کے ثواب کے حقدار بنئے۔

رجب  کی  بہاروں  کا  صدقہ  بنادے

ہمیں     عاشقِ    مصطفےٰ  یا  الٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(7)عطیات جمع کرنے میں حصہ لیجئے

       اَمیرِاہلسنّت،حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنےاسی مکتوب میں فرماتےہیں:تمام اسلامی بھائیوں سےبالعموم اورجامعاتُ المدینہ اور مدارِس المدینہ کے جُملہ قاری صاحبان،اَساتِذہ، ناظمین اورطلبہ کی خدمتوں میں بالخصوص تڑپتی ہوئی مدنی عرض ہےکہ برائےکرام !(میرے جیتے جی اور مرنے کے بعد بھی)زکوۃ ، فِطرہ ،قربانی کی کھالیں اوردیگر عطیات جمع کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا کیجئے۔(اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں اورمحارِم کوعطیات کی ترغیب دلائیں) خُدا کی قسم !مجھے اُن اساتِذہ اور طلبہ کے بارے میں سن کر بہت خوشی ہوتی ہے جو اپنے گاؤں یا شہر میں جانے کی خواہش کو قربان کرکے رمضان المبارک ، جامعات میں گزارتےاور اپنی مجلس کی ہِدایات کےمطابق چندے کے بستوں پر ذمّے داریاں سنبھالتےہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن

(8)اجتماعِ خواجہ غریب نواز میں