Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
عالمِ دین:
ایک نیک عالمِ دین ماہِ رَجَبُ المرجّب سے پہلے بیمار ہوگئے، فرمانے لگے: میں نے اللہ پاک سے دُعا کی ہے کہ میری وفات ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب تک مؤخّر فرمادے کیونکہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ ماہِ رجب میں اللہ پاک بندوں کو (دوزخ سے)آزاد فرماتا ہے۔ چنانچہ اللہ پاک نے اُنہیں رَجَبُ الْمُرَجَّب عطا فرمایا اور اسی مہینے میں ان کا انتقال ہوا۔([1])
رجب اللہ پاک کا مہینا ہے:
ہمارے پیارے نبی،مکی مدنیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:رَجَبٌ شَہْرُ اللہِ تعالٰی وَشَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِیْ یعنی رجباللہ پاک کا مہینا ہے، شعبان میرامہینا ہے اور رمضان میرے اُمّتیوں کا مہینا ہے۔([2])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یوں تو ہر مہینا ہی اللہپاک کا ہے، مگر حدیثِ پاک میں خاص طور پر رجب کو اللہ پاک کا مہینا کیوں قرار دیا گیا اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے علامہ عبدُ الرؤف مَناوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں: ماہِ رجب کو اللہپاک کی طرف منسوب کرنا اس مہینے کی شرافت و عظمت پر دلالت کرتا ہے۔([3])
شیخ شِہابُ الدّین احمد بن حجازی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ یہ حدیثِ پاک ذکر کرنے کے بعد