Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
ہے اور بے شک جنت میں ایک محل ہے جس کے سامنےدنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے اس محل میں صرف رجب کے روزے رکھنے والے ہی داخل ہوں گے۔([1])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ رجب میں روزے رکھنے کا بڑا اجر ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی روزے رکھ کر اس ماہ کی برکتیں لوٹیں، اس ماہ کے آتے ہی زیادہ سے زیادہ روزے رکھیں، ورنہ ہر پیر اور جمعرات کو تو ضرور روزہ رکھیں، اگر یہ نہ بھی ہو تب بھی کم از کم ہر پیر شریف کو تو روزہ رکھ ہی لیں۔ زہے نصیب کہ گھر میں ایسا ماحول بن جائے کہ سب سحری میں اٹھ رہے ہوں اور نمازِ تہجد پڑھ کر سحری کر رہے ہوں اور ماہِ رجب کے نفلی روزوں کی ہر طرف بہاریں ہوں۔
سحری اجتماعات کا انعقاد کیجئے!
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں فرض روزے رکھنے ،رکھوانے کی ترغیبات کے ساتھ ساتھنفل روزوں کی تحریک بھی چلائی جاتی ہے،جس کی برکت سے دُنیا بھرمیں ہزاروں عاشقانِ رسول رجب اورشعبان کے مہینے میں اہتمام کے ساتھ نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔نفل روزے رکھنے والوں کی آسانی کے لیے مختلف علاقوں اورڈویژنوں میں سحری اجتماعات کااِنعقاد کیا جاتاہے،جس کا باقاعدہ جدول(Schedule) ہوتا ہے،