Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

!یہ سب نیکی کے کام ہیں پورا ماہِ رجب بلکہ ساری زندگی اِسی طرح نیکی کے کاموں میں گزارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

(2)رجب کے روزے رکھیں!

       اس کے ساتھ ساتھ رجب کی رحمتیں اور برکتیں پانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس میں خوب خوب روزے رکھے جائیں، کیونکہ ماہِ رجب میں روزے رکھنے  کے بھی ڈھیروں فضائل ہیں، آئیے! رجب کے روزے رکھنے کے فضائل پر تین روایتیں سنتے ہیں:

(1)حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ عَنْہسےروایت ہے :جنت میں ایک نہر ہے جسے رجب کہا جاتا ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس نے رجب کے ایک دن کا روزہ رکھا اللہ پاک اسے اس نہر سے سیراب فرمائے گا۔([1])

(2)مشہور تابعی بُزرگ حضرت سیِّدُنا ابو قِلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتے ہیں:رَجَب  کے روزہ داروں کیلئے جنت میں ایک محل ہے۔([2])

(3)عارِف بِاللہشیخ  ضیاءُ الدین عبدُالعزیزرَحْمَۃُاللّٰہِعَلَیْہفرماتے ہیں:مروی ہے کہ جس نے رجب کے سات روزے رکھے اس کیلئے جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور جس نے دس روزے رکھے وہ اللہ پاک سے جو مانگتا ہے اللہپاک اسے عطا فرماتا



[1]   شعب الایمان،باب فی الصیام۔۔۔الخ،3/367 ،حدیث:3800۔التدوین فی اخبار القزوین، 1/165 

[2]    شعب الایمان،باب فی الصیام ۔۔۔الخ،3/368،حدیث:3802