Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

میں صبح و شام  ہاتھ اُٹھا کر ستّر(70)مرتبہ اس طرح مغفرت کی دُعا مانگے:”اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَ ارْحَمْنِیْ وَ تُبْ عَلَیّ “ ترجمہ:اے اللہ! میری مغفرت فرما ،مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ قبول فرما۔تو اس کے جسم کو کبھی بھی آگ نہ چُھوئے گی۔([1])

          اس لیے کثرتِ اِستِغْفار کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ ممکن ہو تو ایک وقت  بھلے چند منٹ ہی سہی اِستِغْفار(اَسْتَغْفِرُاللہ) پڑھنے کیلئے خاص کر لیجئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر ممکن ہو تو اس ماہِ مبارک میں عمرے کی بھی سعادت حاصل کیجئے کہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سمیت کئی بزرگوں کا معمول تھا کہ رجب کے مہینے میں عمرہ کرنے کو پسند فرماتے تھے۔

(4)رجب میں ایصالِ ثواب کریں!

          پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح عام دنوں میں مسلمان فاتحہ خوانی کرتے اور اپنے مرحومین  و بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم  کے ایصالِ ثواب کیلئے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں ،اسی طرح ماہِ رجَبُ المرجب میں بھی ایصالِ ثواب کا اہتمام کیاجاتاہے۔کئی عاشقانِ رسول حضرت سیِّدُنا امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کھیر پوریوں اور ٹکیوں وغیرہ پر فاتحہ خوانی کرتے ہیں جنہیں کُونڈے کہا جاتا ہے،یقیناً ان سب کی اصل ایصالِ ثواب ہے جو کہ احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہے۔

            حضرت سیِّدُناسعد بن عُبادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سےمروی ہے کہ اُنہوں نے حضور صَلَّی اللہُ



[1]    طھارۃ القلوب ،الفصل الثانی عشر فی التقوی، ص 126