Share this link via
Personality Websites!
|
| (وسائل بخشش مرمم،ص٩٩) |
حضرت سیِّدُنا امام محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اورحضرت سیِّدُناشیخ شِہابُ الدین احمد بن حجازی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ رَجَبُ الْمُرَجَّب کے بارے میں فرماتےہیں:اِسے اَلاَصَبّ(یعنی تیز بہاؤ)بھی کہتےہیں اِس لئےکہ اس ماہِ مبارَک میں توبہ کرنے والوں پررَحمت کابہاؤتیزہوجاتااورعبادت کرنے والوں پر قَبولِیَّت کے انوار کافیضان ہوتاہے۔([1])
رجب اور اَصَبّ کے علاوہ بھی اس ماہِ مبارک کے بہت سے نام ہیں۔ چنانچہ لطائفُ الْمَعَارِف میں17نام ذکر کیے گئے ہیں۔جیسے:شَھْرُ اللہ،مُنْصِلُ الاَسِنَّۃ، اَلْاَصَبَّ،مُطَہِّر،مُعَلّٰیوغیرہ ([2]) جبکہ حضرت امام ابو الخطاب عمر بن حسن ابنِ دحیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے مزید دو ناموں کا اضافہ کیا ہے۔([3])
حضرت علامہ یوسف بن عبدُالْھادیحنبلی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: رَجَب کامہینا خیرو بھلائی کی کنجی ہے۔حضرت سیِّدُنا ابوبکر ورّاق رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: رَجَبُ الْمُرَجَّب(عبادت کا)بیج بونے کا مہینا ہے، شعبانُ المعظّم آب پاشی (پانی دینے یعنی آنسوؤں سے سیراب کرنے) کا مہینا ہے اور رمضانُ المبارَک (رحمت کی) فصل کاٹنے کا مہینا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami