Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

شرکت کی نیت

      پیارے اسلامی بھائیو!امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مکتوب کا خلاصہ ہم نے سنااللہ کرے کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن اِرشادات کے مطابق ہم بھی کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی سعادت پالیں،مدنی عطیات (چندہ/فنڈ) جمع کرنے کے لیے خوب کوشش کرنے والوں میں شامل ہو جائیں۔

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رجب شریف کی 6 تاریخ کو خواجۂ خاجگان، سلطانُ الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی چھٹی شریف منائی جاتی ہے اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دنیا بھر میں اہتمام کے ساتھ اس موقع پرخواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کے اِیصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی،مدنی قافلوں میں سفراورمحفلِ نعت کااِنعقادکیاجاتاہے،جسے ہم "اجتماعِ خواجہ غریب نواز" بھی کہتے ہیں۔اس میں شرکت کی نیت کیجئے۔ستائیس(27)رجب کو بھی دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ معراج میں شرکت کی بھی نہ صرف خود نیت کیجئے بلکہ دوسروں کوبھی شرکت کی دعوت دیجئے اور ہردم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ساتھ وابستہ رہئے۔

قرآن ٹیچر ایپ کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ آپ کی پیاری تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کیلئے 107سے زائد شعبہ جات کے ذریعے کوشش کر رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ